دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

شبہہ سابعہ ____ عبارت شرح سفر السعادۃ ____ اقول:یہ تہمت محض ہے شیخ محقق رحمۃ اﷲ علیہ کی عبارتیں خود اسی شرح صراط المستقیم وغیرہ تصانیف سے اوپر گرچکیں جو اس کی تکذیب کو بس ہیں۔شیخ فرماتے ہیں:حدیث صحیح ابو طالب کا کفر ثابت کرتی ہے علمائے اہل سنت ابو طالب کا کفر مانتے ہیں شیعہ انہیں مسلمان جانتے ہیں انکے دلائل مردود و باطل ہیں۔ان سب تصریحات کے بعد توقف کا کیا محل،ہاں یہ عبارت مدارج شریف میں نسبت آباء و اجداد حضور سید انام علیہ افضل الصلوۃ والسلام تحریر فرمائی ہے۔

حیث قال متاخران ثابت کردہ اندکہ آباء واجداد آن حضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پاك ومصفا بودند ازدنس شرك وکفر باری کم ازاں نہ باشد کہ دریں مسئلہ توقف کنندو صرفہ نگاہ دارند[1]۔

 جہاں فرمایا کہ متاخرین نے ثابت کیا ہے کہ آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے آباء و اجداد شرك و کفر باری تعالٰی کی میل کچیل سے پاك و صاف ہیں کم از کم اس مسئلہ میں انہوں نے توقف کیا ہے اور احتیاط کو ملحوظ رکھا ہے۔(ت)

شبہہ ثامنہ ____ وصیت نامہ____ اقول:اولًا:وہ ایك حکایت منقطعہ ہے جس کا منتہائے سند ایك رافضی غالی،مواہب شریف میں جس سے عمرو ناقل یہ وصیت نامہ یوں منقول:

حکی عن ھشام بن السائب الکلبی اوابیہ انہ قال لما حضرت ابا طالب الوفاۃ جمع الیہ وجوہ قریش [2] الخ

یعنی ہشام بن سائب کلبی کو فی یا اس کے باپ کلبی سے حکایت کی گئی کہ ابوطالب نے مرتے وقت عمدگان قریش کو جمع کرکے وصیت کی۔

ہشام وکلبی دونوں رافضی مطعون ہیں۔میزان الاعتدال میں ہے:

قال البخاری ابوالنضر الکلبی ترکہ یحیی وابن مھدی قال علی ثناء یحیی عن سفین قال الکلبی کلما حدثتك عن ابی صالح فہو کذب،و قال یزیدبن زریع ثناء الکلبی

امام بخاری نے فرمایا ابو نضرکلبی کو امام یحیی ی بن معین و امام عبدالرحمن بن مہدی نے اسے متروك کیا۔امام سفین فرماتے ہیں۔مجھ سے کلبی نے کاہ جتنی حدیثیں میں نے آپ کے سامنے ابوصالح سے روایت کی ہیں وہ سب جھوٹ ہیں،ی زید بن زریع نے کہا:کلبی رافضی

 


 

 



[1] مدارج النبوۃ باب سوم وفات یافتن ابوطالب مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۲ /۴۹

[2] المواہب اللدنیۃ عام الحزن وفاۃ ابی طالب المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۲۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن