دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

ٹھہراتے۔سیدنا عباس عمّ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ورضی اﷲ تعالٰی عنہ اُن کے حال سے سوال کرکے وہ جواب پاتے۔سیدنا عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما آیت "وان یھلکون الا انفسہم" کا ابو طالب کے حق میں نزول بتاتے اور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے حدیث ہشتم اور اُمّ المومنین ام سلمہ زوجہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حدیث ہفتم امیرالمومنین علی برادرِ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حدیث پانز دہم روایت فرماتے ہیں:یہ سروران وسردارانِ اہل بیت کرام ہیں رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین،ان کے بعد وہ کون سے اہلبیت قائلِ اسلام ابوطالب ہوئے،کیا قرآن و حدیث و اطباق ائمہ قدیم و حدیث کے مقابل ایسی حکایات بے زمام و خطام کچھ کام دے سکتی ہیں،حاشا،لاجرم شیخ محقق مدارج النبوت میں فرماتے ہیں:

ازاعمام پیغمبر صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم غیر حمزہ و عباس مسلمان نہ شدہ اند وابوطالب و ابولہب زمانِ اسلام را دریافتہ اما توفیق اسلام نیافتہ جمہور علماء برین اند و صاحبِ جامع الاصول آوردہ کہ زعم اہلبیت آن ست کہ ابوطالب مسلمان از دنیا رفتہ واﷲ اعلم بصحتہ کذا فی روضۃ الاحباب [1]۔

پیغمبر صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے چچوں میں سے حضرت حمزہ و عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے سوا کوئی مسلمان نہ ہوا، ابو طالب وا بولہب نے اسلام کا زمانہ پایا مگر اسلام لانے کی توفیق نہ پائی۔جمہور علماء کا موقف یہی ہے،اور صاحبِ جامع الاصول نے ذکر کیا ہے کہ اہل بیت کا گمان یہ ہے کہ ابو طالب مسلمان ہو کر دنیا سے گئے ہیں،اس کی صحت کا حال اﷲ تعالٰی خوب جانتا ہے،یونہی روضۃ الاحباب میں ہے۔(ت)

اقول:علماء کا جا بجا کفرِ ابی طالب پر اجماع نقل فرمانا اور اسلامِ ابی طالب کا قول مزعوم روافض بتانا،جس کے نقول اگلے فصول میں مذکور و منقول،اس حکایت بے سرو پا کے رد کو بس ہے،کیا باوصف خلافائمہ اہلبیت اجماع منعقد ہوسکتا یا معاذ اﷲ ان کا خلاف لا یعتد بہ ٹھہرا کر دعوٰی اتفاق فرمادیا جاتا اور جب خود اپنےائمہ کرام میں خلاف حاصل تو جانب اجانب اعنی روافض قصر نسبت پر کیا حامل،پس عندالتحقیق یہ حکایت بے اصل اور محکی عنہ معدوم و باطل،ہاں اگر سادات زید یہ کہ ایك فرقہ روافض ہے مراد ہوں تو عجب نہیں اور شبہہ زائل۔


 

 



[1] مدارج النبوۃ باب سوئم در ذکر اعمام النبی مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر پاکستان ۲ /۴۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن