30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الْکٰفِرِیۡنَ﴿۸۹﴾"[1]۔ |
لعنت ہو منکروں پر۔(ت) |
اصابہ میں فرماتے ہیں:
|
اماشھادۃ ابی طالب بتصدیق النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ سلم فالجواب عنہ وعما ورد من شعرابی طالب فی ذلك انہ نظیر ماحکی اﷲ تعالٰی عن کفار قریش "وجحدوا بہا واستیقنتہا انفسھم ظلمًا وعلوا فکان کفرھم عنادا ومنشؤہ من الانفۃ والکبر والٰی ذلك اشار ابوطالب بقولہ لولا ان تعیرنی قریش "۔[2] |
یعنی ابوطالب کے ان اشعار وغیرہا(جن میں تصدیق نبی کی شہادت ہے)کا جواب یہ ہے کہ وہ اسی قبیل سے ہے جو قرآن عظیم نے کفار کا حال بیان فرمایا کہ براہ ظلم و تکبر منکر ہوتے اور دل میں خوب یقین رکھتے ہیں تو یہ کفر عناد ہوا اور اس کا منشاء تکبر اور اپنے نزدیك بڑی ناك والا ہوناہے خود ابوطالب نے اس کی طرف اشارہ کیا کہ اگر قریش کی طعنہ زنی کا خیال نہ ہوتا تو اسلام لے آتا۔ |
شبہہ خامسہ____حضور کا استغفار فرمانا____اقول:اوّلًا اس کا جواب خود رب الارباب جل جلالہ،دے چکا،حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے قید لگادی تھی مالم انہ عند تیرے لیے استغفار فرماؤں گا جب تك منع نہ کیا جاؤں گا۔رب العزۃ جل جلالہ نے منع فرمادیا اب اس سے استناد خرط القتاد۔
ثانیًا: خود یہ وعدہ ہی کلمہ طیبہ سے انکار سُن کر ارشاد ہوا تھا۔دیکھو حدیث دوم،پھر اسے دلیلِ اسلام ٹھہرانا عجب ہے۔
شبہہ سادسہ____حکایت جامع الاصول____ اقول:سید اہلبیت رضی اﷲ تعالٰی عنہم مولٰی کرم اﷲ وجہہ الکریم ابوطالب کو مشرك کہتے باوصف حکم اقدس غسل وکفن میں تامل عرض کرتے سیّدالسادات سیّد الکائنات علیہ وآلہ افضل الصلوۃ واکمل التحیات اسے مقرر رکھتے،جنازہ میں شرکت سے باز رہتے،سیدنا جعفر بن ابی طالب وامیر المومنین علی رضی اﷲ تعالٰی عنہما بوجہ اسلام ترکہ کفارسے محرومی پاتے،سیدامام زین العابدین رضی اﷲ تعالٰی عنہ اس کی وجہ کفرِ ابی طالب بیان فرماتے۔امیر المومنین عمر فاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ ختن اہل بیت اسے کافرکا ترکہ مومن کو نہ ملنے کی دلیل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع