دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

" انہ لا یدخل الجنۃ الا نفس مسلمۃ وان اﷲ لیؤید ھذا الدین بالرجل الفاجر " [1]۔

بے شك جنت میں کوئی نہ جائے گا مگر مسلمان جان،اور بے شك اﷲ اس دین کی مدد کرتا ہے فاسق کے ہاتھ پر۔

اسی کے قریب طبرانی نے کبیر میں عمرو بن نعمان بن مقرن رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی۔نسائی و ابن حبان حضرت انس بن مالك اور احمد و طبرانی حضرت ابوبکر رضی اﷲ تعالٰی عنہا سے بسند جید راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان اﷲ یؤید ھٰذاالدین باقوام لا خلاق لہم[2]۔

بے شك اﷲ عزوجل اس دین کی مد د ایسے لوگوں سے فرماتا ہے جن کا کوئی حصہ نہیں۔

طبرانی کبیر میں حضرت عبداﷲ بن عمرو بن عاص رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ان اﷲ تعالٰی لیؤید الاسلام برجال ماھم من اھلہ[3]۔

بے شك اﷲ تعالٰی اسلام کی تائید ایسے لوگوں سے کراتا ہے جو خود اہلِ اسلام سے نہیں۔

نسأل اﷲ العفوو العافیۃ(ہم اﷲ تعالٰی سے معافی اور عافیت مانگتے ہیں۔ت)

شبہہ ثالثہ _____ محبت _____ اقول:بے شك مگر حد طبعی تك جیسے چچا کو بھتیجے سے چاہیے اور بھتیجے بھی کیسے کہ حقیقی بھائی نوجوان گزرے ہوئے کی اکلوتی نشانی،پھر اس پر جمال صورت و کمال سیرت وہ کہ اپنے تو اپنے غیر دیکھیں تو فدا ہوجائیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم خاندان ہاشمی ایك اسی چراغ محمود و شمع بے دُود سے روشن تھا۔خاندانی حمیت ہر عاقل کو ہوتی ہے خصوصًا عرب خصوصًا قریش خصوصًا بنی ہاشم میں اس کے عظیم مادہ و لہذا جب آیہ کریمہ " فَاصْدَعْ


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب المغازی باب غزوۃ الخیبر قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۶۰۴،صحیح مسلم کتاب الایمان باب بیان غلظ تحریم قتل الانسان قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۷۲

[2] کنزالعمال برمز ن حب و حم طب عن ابی بکرۃ حدیث ۲۸۹۵۶ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰ /۱۸۴

[3] کنزالعمال برمز طب عن ابن عمرو حدیث ۲۸۹۵۶ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰ /۱۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن