دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اقول:اولًا یہ نصرت وحمایت کا قصہ بارگاہِ رسالت میں پیش ہوچکا،عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے عرض کی:یارسول اﷲ!ابو طالب چنیں و چنان کرتا اسے کیا نفع ملا ؟ جواب جو ارشآد ہوا۔حدیث چہارم میں گزرا۔

ثانیًا:بلکہ تفسیر ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما پر خود رب العزت جواب دے چکا کہ اوروں کو نبی کی ایذا سے روکتے اور خود ایمان لانے سے بچتے ہیں،دیکھو آیت وحدیث سوم۔

ثالثًا:اعتبار خاتمہ کا ہے"انما الاعمال بالخواتیم"[1]۔(اعمال کا دارو مدار خاتموں پر ہے۔ت)جب ابوطالب کا کفر پر مرنا قرآن وحدیث سے ثابت تو اب اگلے قصّے سنانا اور گزشتہ کفالت و نصرت سے دلیل لانا محض ساقط۔صحاح ستہّ میں حضرت عبداﷲ بن مسعود سے ایك حدیثِ طویل میں ہے،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

"فواﷲ الذی لا الٰہ غیرہ ان احدکم لیعمل بعمل اھل الجنۃ حتی مایکون بینہ وبینہا الاذراع فیسبق علیہ الکتاب فیعمل بعمل اھل النار فید خل النار "[2]۔

قسم اﷲ کی جس کے سوا کوئی خدا نہیں تم میں کوئی شخص جنتیوں کے کام کرتا رہتا ہے یہاں تك کہ اس میں اور جنت میں صرف ایك ہاتھ کا فرق رہ جاتا ہی اتنے میں تقدیر غالب آجاتی ہے کہ وہ دوزخیوں کے کام کرکے دوزخ میں جاتا ہے۔ (والعیاذ باﷲ رب العالمین

رابعًا:نہ صرف اسلام مستلزم اسلام نہ ثبوت خاص نہ ثبوت عام،صحیحین میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہی غزوہ خیبر میں ایك مدعِی اسلام نے ہمراہ رکاب اقدس سخت جہاد اور کافروں سے عظیم قتال کیا،صحابہ اس کے مداح ہوئے،حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:وہ دوزخی ہے۔اس پر قریب تھا کہ بعض لوگ متزلزل ہوجاتے۔(یعنی ایسے عالی درجہ کے عمدہ کام ایسی جلیل وجمیل نصرت اسلام اور اس پر ناری ہونے کے احکام)بالاخر خبر پائی کہ وہ معرکہ میں زخمی ہوا درد کی تاب نہ لایا رات کو اپنا گلا کاٹ کر مر گیا۔حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم


 

 



[1] مسند احمد بن حنبل حدیث سہل بن سعد المکتب الاسلامی بیروت ۵/ ۳۳۵

[2] صحیح البخاری کتاب التوحید باب قولہ تعالٰی ولقد سبقت کلمتنا الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۱۱۱۰،صحیح مسلم کتاب القدر باب کیفیۃ خلق الآدمی الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۳۲،سنن ابی داؤد کتاب السنۃ باب القدر آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۹۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن