30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قال تعالٰی(اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔ت):
|
" قَالَ اَلَمْ نُرَبِّکَ فِیۡنَا وَلِیۡدًا وَّ لَبِثْتَ فِیۡنَا مِنْ عُمُرِکَ سِنِیۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾ " [1]۔ |
بولا کیا ہم نے تمہیں اپنے یہاں بچپن میں نہ پالا اور تم نے ہمارے یہاں اپنی عمر کے کئی برس گزارے۔(ت) |
شبہہ ثانیہ _____ نصرتِ وحمایت _____نقول:ضرور مگر مدعا سے دور،رافضی اس سے دلیل لائے اور علمائے سنت جواب دے چکے۔اصابہ میں فرمایا:
|
استدل الرافضی بقول اﷲ تعالٰی "فالذین اٰمنوا بہ و عزروہ و نصروہ واتبعواالنور الذی معہ اولئك ھم المفلحون" قال وقد عزرہ ابوطالب بما اشتھرو علم ونابذقریشا وعاداھم بسبلبہ مما لایدفعہ احد من نقلۃ الاخبار فیکون من المفلحین انتھی وھذا مبلغھم من العلم وانانسلم انہ نصرہ وبالغ فی ذلك لکنہ لم یتبع النور الذی معہ وھو الکتاب العزیز الداعی الی التوحید ولا یحصل الفلاح الا بحصول مارتب علیہ من الصفات کلہا[2]۔ |
یعنی اسلامِ ابی طالب پر رافضی اس آیت سے دلیل لایا کہ اﷲ عزوجل فرماتا ہے "جو لوگ اس نبی پر ایمان لائے اور اس کی نصرت و مدد کی اور جو نورِ اس نبی کے ساتھ اتارا گیا اس کے پیرو ہوئے وہی لوگ فلاح پانے والے ہیں"۔رافضی نے کہا:ابوطالب کی مدد و نصرت مشہور و معروف ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے پیچھے قریش سے مخالفت کی عداوت باندھ لی جس کا کوئی راوی اخبار انکار نہ کرے گا تو وہ فلاح پانے والوں میں ٹھہرے۔رافضیوں کے علم کی رسائی یہاں تك ہے اور ہم تسلیم کرتے ہیں کہ ابوطالب نے ضرور نصرت کی اور بدرجہ غایت کی مگر اس نور کا اتباع نہ کیا جو حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ اترا یعنی قرآن مجید داعی توحید اور فلاح تو جب ملے کہ جتنی صفات پر اسے مرتب فرمایا ہے سب حاصل ہوں۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع