30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
شیخ ابن حجر در فتح الباری میگوید معرفت ابوطالب بہ نبوت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم د ربسیاری از اخبار آمدہ و تمسك کردہ بدان شیعہ بر اسلام وے و استدلال کردہ اند بردعوی خود بچیزے کہ دلالت ندارد برآں [1]۔ |
شیخ ابن حجر فتح الباری میں فرماتے ہیں ابو طالب کو رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نبوت کی معرفت حاصل تھی۔اس بارے میں متعدد احادیث وارد ہیں جن کو شیعہ اسلامِ ابو طالب کی دلیل بتاتی ہیں اور انے دعوٰی پر جس چیز اسے استدلال کرتے ہیں وہ اُن کے دعوٰی پر دلالت نہیں کرتی۔ت) |
اسی میں ہے:
|
مخفی نماند کہ صحتِ اسلام ابوین بلکہ سائر آبائے دے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مشہورست و شیعہ اسلامِ ابو طالب رانیز ازیں قبیل دانند [2]اھ مختصرًا۔ |
پوشیدہ نہ رہے کہ نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے والدین بلکہ تمام آباء واجداد کے اسلام کا صحیح ہونا مشہور ہے، اور شیعہ اسلامِ ابوطالب کو بھی اسی قبیل سے سمجھتے ہیں ا ھ اختصار(ت) |
فصل ہفتم:
الحمدُ ﷲ کلام اپنی نہایت کو پہنچا بعد اس قدر نصوص علیہ وجلیہ قرآن و حدیث و ارشاداتِ صحابہ و تابعین و تبع تابعین و آئمہ قدیم و حدیث کے منصف کو چارہ نہیں مگر تسلیم اور شبہات کا حصہ نہیں مگر فنائے عمیم پھر بھی تبیین مرام و تسکین اوہام مناسب مقام،عمرو نے آٹھ شبہے ذکر کیے اور نواں کہ اگر شبہہ کہنے کے بھی کچھ قابل ہے تو وہی ہے اس سے متروك ہوا ہم اُن سب کو ذکر کرکے بتوفیق اﷲ تعالٰی اظہار جواب وابانتِ صواب کریں۔
شبہہ اولٰی __کفالت__ اقول:(میں کہتا ہوں۔ت)ہاں بالیقین مگر کفالت نبی مستلزم اطاعتِ نبی نہیں،قال اﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی نے فرمایا۔ت):
|
" فَالْتَقَطَہٗۤ اٰلُ فِرْعَوْنَ لِیَکُوۡنَ لَہُمْ عَدُوًّا وَّحَزَنًا ؕ "الایۃ[3]۔ |
تو اُسے اٹھالیا فرعون کے گھر والوں نے کہ وہ ان کا دشمن اور ان پر غم ہو، الآیۃ(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع