دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

علامہ خفا جی اِس کے حاشیہ میں فرماتے ہیں:

اشارۃ الی الردعلی بعض الرفضۃ اذ ذھب الٰی اسلامہ[1]۔

یہ اشارہ ہے بعض رافضیوں کے رَد کی طرف کہ وہ اسلامِ ابو طالب کے قائل ہیں۔

اصابہ میں ہے:

ذکر جمع من الرفضۃ انہ مات مسلما[2]، قال ابن عساکر فی صدر ترجمتہ قیل انہ اسلم ولایصح اسلامہ مختصر[3]۔

رافضیوں کا ایك گروہ کہتا ہے کہ ابو طالب مسلمان مرے۔ امام ابن عساکر نے اپنی تاریخ میں شروع تذکرئہ ابوطالب میں فرمایا بعض اسلام ابو طالب کے قائل ہوئے اور یہ صحیح نہیں مختصر۔

زرقانی میں ہے:

الصحیح ان ابا طالب لم یسلم،و ذکر جمع من الرفضۃ انہ مات مسلما وتمسکواباشعار واخبار واھیۃ تکفل بردھافی الاصابۃ[4]۔

صحیح یہ ہے کہ ابوطالب مسلمان نہ ہوئے،رافضیوں کی ایك جماعت نے اُن کا اسلام پر مرنا مانا اور کچھ شعروں اور واہیات خبروں سے تمسك کیا جن کے رَد کا امام حافظ الشان نے اصابہ میں ذمہ لیا۔

نسیم فصل کیفیۃ الصلوۃ علیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم والتسلیم میں ہے:

ابو طالب توفی کافرا وادعاء بعض الشیعۃ انہ اسلم لا اصل لہ [5]۔

ابوطالب کی موت کفر پر ہوئی اور بعض رافضیوں کا دعوٰی باطلہ کہ وہ اسلام لائے محض بے اصل ہے۔

شیخ محقق شرح صراط مستقیم میں فرماتے ہیں:


 

 



[1] عنایۃ القاضی حاشیۃ الشہاب علٰی تفسیر البیضاوی تحت آلایۃ۲۸ /۵۶ دارالکتب العلمیہ بیروت ۷ /۳۰۹

[2] الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ حرف الطاءالقسم الرابع ابوطالب دار صادربیروت ۴ /۱۱۶

[3] تاریخ دمشق الکبیر ترجمہ ۸۹۴۰ ابوطالب داراحیاء التراث العربی ۷۰ /۲۲۸

[4] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ المقصد الثانی الفصل الرابع دارالمعرفتہ بیروت ۳ /۲۷۴

[5] نسیم الریاض فی شرح شفاء القاضی عیاض مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات الہند ۳ /۴۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن