30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عرض اسلام کرد وے قبول نہ کرد[1]۔ |
پاس تشریف لائے اور سلام پیش فرمایا مگر اس نے قبول نہیں کیا۔ت) |
فصل ششم:
امام ابن حجر مکی افضل القرٰی القراء ام القرٰی میں ابو طالب کی بیت مروی صحیح بخاری کہ ہم نے شروع جواب میں ذکر کی لکھ کر فرماتے ہیں:
|
ھذا البیت من جملۃ قصیدۃ لہ فیھا مدح عجیب لہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم حتی اخذا الشیعۃ منھا القول باسلامہ[2]۔ |
یہ بیت ابوطالب کے ایك قصیدہ کا ہے جس میں حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی عجب نعت ہے،یہاں تك کہ رافضیوں نے اس سے ابوطالب کا مسلمان ہونا اخذ کرلیا۔ |
پھر فرماتے ہیں:
|
صرائح الاحادیث المتفق علٰی صحتہا ترد ذٰلک[3]۔ |
لیکن صاف اور روشن حدیثیں جن کی صحت پر اتفاق ہے اسلام ابوطالب کو رَد کررہی ہیں۔ |
علامہ محمد بن عبدالباقی شرح مواہب میں روایت ضعیفہ ابن اسحٰق کہ اِن شاء اﷲ تعالٰی عنقریب مع اپنے جوابوں کے آتی ہے ذکر کرکے فرماتے ہیں:
|
بھذا احتج الرفضۃ ومن تبعھم علٰی اسلامہ[4]۔ |
رافضی اور جو اُن کے پیرو ہوئے وہ اسی روایت سے ابو طالب کے اسلام پر سند لاتے ہیں۔ |
انوار التنزیل وارشاد العقل میں زیر آیہ کریمہ "انك لاتھدی من احببت" فرمایا:
|
الجمھور علی انھا نزلت فی ابی طالب[5]۔ |
جمہور آئمہ کے نزدیك یہ آیت دربارہ ابوطالب اُتری۔ |
[1] شرح سفر السعادۃ فصل دربیان عیادت بیماراں و نماز جنازہ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ص ۲۴۹
[2] افضل القرٰی القراء ام القرٰی تحت البیت ۴۵ المجمع الثقانی ابوظہبی ۱ /۲۸۶
[3] افضل القرٰی القراء ام القرٰی تحت البیت ۴۵ المجمع الثقانی ابوظہبی ۱ /۲۸۶
[4] شرح الزرقانی علی المواھب اللدنیۃ عام الحزن وفاۃ خدیجہ وابی طالب دارالمعرفۃ بیروت ۱ /۲۹۱
[5] انوارالتنزیل(تفسیر البیضاوی)تحت آلایۃ ۲۸ /۵۶ دارالفکر بیروت ۴ /۲۹۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع