30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ھذا کلہ ظاھر انہ مات علی غیر الاسلام فان قلت ذکر السہیلی انہ رای فی بعض کتب المسعودی ا نہ اسلم قلت مثل ھذا لایعارض ما فی الصحیح [1]۔ |
ان سب حدیثوں سے ظاہر ہے کہ ابوطالب کی موت غیر اسلامی پر ہوئی،اگر تُو کہے کہ سہیلی نے ذکر کیا کہ انہوں نے مسعودی کی کسی کتاب میں دیکھا کہ ابو طالب اسلام لے آئے میں کہوں گا ایسی بے سروپا حکایت احادیث صحیح بخاری کی معارض نہیں ہوسکتی۔ |
اقول:علاوہ بریں اگر یہ مسعودی علی بن حسین صاحبِ مروج ہے تو خود رافضی ہے اس کی کتاب مروج الذھب خلفائے کرام و صحابہ عظام عشرہ مبشرہ وغیرھم رضی اﷲ تعالٰی عہنم پر صریح تبراسے جا بجا آلودہ و ملوث ہے ۔لوط بن یحیی ابو مخنف رافضی خبیث ہالك کے اقوال و نقول بکثرت لاتا ہے جس کے مردود و تالف ہونے پر آئمہ جرح و تعدیل کا اجماع ہے اسی طرح اور رفاض و فساق وہالکین کے اخبار پر اس کی کتاب کا مدار ہے جیسا کہ اس کے مطالعہ سے واضح و آشکار ہے،فقیر غفر اﷲ تعالٰی نے اپنے نسخہ مروج الذھب کے ہامش پر اِس کی تنبیہ لکھ دی ہے۔شاہ عبدالعزیز صاحب تحفہ اثنا عشریہ میں فرماتے ہیں:
|
ہشام کلبی مفسر کہ رافضی غالی ست وہمچنیں مسعودی صاحبِ مروج الذہب وابوالفرح اصبہانی صاحبِ کتاب الاغالی وعلٰی ہذا القیاس امثال اینہارا ایں فرقہ دراعداد اہلسنت داخل کنند و بمقولات ومنقولات ایشاں الزام اہلسنت خواہند[2]۔ |
ہشام کلبی مفسر جو کہ غالی رافضی ہے،اسی طرح مروج الذھب کا مصنف مسعودی اور ابوالفرح اصبہانی صاحبِ کتاب الاغالی اور علٰی ہذا القیاس ان جیسے دیگر رافضیوں کو یہ فرقہ،اہل سنت میں داخل کرتا ہے اور ان کے اقوال و منعقولات سے اہل سنت کو الزام دینا چاہتا ہے۔ت) |
علامہ زرقانی شرح مواہب میں فرماتے ہیں:
|
القول باسلام ابی طالب لایصح قالہ ابن عساکر وغیرہ[3]۔ |
ابو طالب کا اسلام ماننا غلط ہے امام ابن عساکر وغیرہ نے اس کی صریح کی۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع