دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

امام بدر الدین زرکشی نے خادم میں ابن دحیہ سے نقل کیا کہ حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی اقسام شفاعت سے وہ تخفیف عذاب ہے جو ابولہب کو بروز دو شنبہ ملتی ہے۔لسرورہ بولادۃ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم واعتاقہ ثویبۃ حین بشربہ قال وانما ھی کرامۃ لہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔ اس لیے کہ اس نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی تعالٰی علیہ وسلم کے میلاد مبارك کی خوشی کی اور اس کا مژدہ سن کر ثویبہ کو آزاد کیا تھا۔یہ حضور ہی کا فضل ہے جس کے باعث اس نے تخفیف پائی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،نقلہ فی المسالك ایضًا[1]۔(اسے مسالك میں بھی نقل کیا گیا۔ت)نیز مسالك الحنفا پھر شرح مواہب علامہ زرقانی میں ہے:

قدثبت فی الصحیح واخبر الصادق المصدوق صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان ابا طالب اھون اھل النار عذاب [2]ا ھ ملتقطا۔

اللھم اجرنا من عذابك الالیم بجاہ نبیّك الرؤف الرحیم علیہ وعلٰی اٰلہ افضل الصلوۃ و ادوم التسلیم امین والحمد ﷲ رب العٰلمین۔

بے شك صحاح میں ثابت ہے اورصادق مصدوق صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے خبر دی کہ ابو طالب پر سب دوزخیوں سے کم عذاب ہے۔

اے اﷲ ! ہمیں اپنے درد ناك عذاب سے بچا رؤف و رحیم نبی کے صدقے میں،آپ پر اور آپ کی آل پر بہترین درود اور دائمی سلام ہو۔اے اﷲ ہماری دعا قبول فرما۔اور سب تریفیں اﷲ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے۔(ت)

فصل چہارم:

علامہ عبدالرؤف منادی تییسر پھر علامہ علی بن احمد عزیزی سراج المنیر شروح جامع صغیر میں زیر حدیث ہشتم فرماتے ہیں:

ھٰذا یؤذن بموتہ علٰی کفرہ وھو الحق ووھم البعض[3]۔

یعنی یہ حدیث بتاتی ہے کہ ابو طالب کی موت کفر پر ہوئی اور یہی حق ہے اور اس کا خلاف وہم ہے۔

امام عینی زیر حدیث دوم وچہارم فرماتے ہیں:


 

 



[1] الحاوی للفتاوٰی بحوالہ الزرکشی مسالك الحنفاء فی والدالمصطفٰی دارالکتب العلمیہ بیروت ۲ /۲۰۸

[2] شرح الرزقانی علی المواہب اللدنیہ وفات خدیجہ و ابی طالب ۱ /۲۹۴ والحاوی للفتاوی ۲ /۲۲۸

[3] التیسیر شرح الجامع الصغیر تحت الحدیث اھون اھل النار عذابا الخ مکتبۃ الامام الشافعی ریاض ۱ /۳۸۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن