دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اسی میں فرماتے ہیں:

اخرج تمام الرازی فی فوائدہ بسند ضعیف عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذا کان یوم القیٰمۃ شفعت لا بی و امّی وابی طالب واخ لی کان فی الجاھلیۃ اوردہ المحب الطبری وھو من الحفاظ والفقہاء فی کتابہ ذخائر العقبٰی فی مناقب ذوی القربٰی وقال ان ثبت فہو مؤول فی ابی طالب علی ماورد فی الصحیح من تخفیف العذاب عنہ بشفاعتہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انتہٰی وانما احتاج الٰی تاویلہ فی ابی طالب دون الثلٰثۃ ابیہ وامہ و اخیہ یعنی من الرضاعۃ لان ابا طالب ادرك البعثۃ و لم یسلم والثلٰثۃ ماتوافی الفترۃ [1]۔

یعنی تمام الرازی نے بسند ضعیف ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا کہ حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:میں روزِ قیامت اپنے والدین اور ابو طالب اورا پنے ایك رضاعی بھائی کہ زمانہ جاہلیت میں گزرا شفاعت فرماؤں گا۔امام محب طبرنی نے کہ حافظان حدیث و علمائے فقہ سے ہیں ذخائر العقبٰی میں فرمایا یہ حدیث اگر ثابت بھی ہو تو ابو طالب کے بارے میں اس کی تاویل وہ ہے جو صحیح حدیث میں آیا کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شفاعت سے عذاب ہلکا ہوجائے گا۔امام سیوطی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں۔ خاص ابوطالب کے باب میں تاویل کی حاجت یہ ہوئی کہ ابو طالب نے زمانہ اسلام پایا اور کفر پر اصرار رکھا بخلاف والدین کریمین وبرادر رضاعی کہ زمانہ فترت میں گزرے۔

یعنی ایك حدیث ضعیف میں آیا کہ میں روز قیامت اپنے والدین اور ابو طالب اور اپنے ایك رضاعی بھائی کہ زمانہ جاہلیت میں گزرا شفاعت فرماؤں گا۔

اقول:یہاں تاویل بمعنی بیان مراد و معنی ہے جس طرح شرح معانی قرآن کو تاویل کہتے ہیں،کفار سے تخفیف عذاب بھی حضور سیدالشافعین صلی اﷲ تعالٰی کی اقساط شفاعت سے ہے شفاعت کبرٰی کہ فتح باب حساب کے لیے ہے تمام جہان کو شامل وعام ہے۔امام نووی نے باآنکہ ابوطالب کو بالیقین کافر جانتے ہیں تبویب صحیح مسلم شریف میں حدیث چہارم و پنجم کا باب یوں لکھا۔

باب شفاعۃ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لابی طالب والتخفیف عنہ بسببہ[2]۔

نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ابو طالب کے لیے شفاعت اور اس کے عذاب میں تخفیف کا باب۔

 


 

 



[1] الحاوی للفتاوٰی مسالك الحنفاء فی والدالمصطفٰی دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲ /۲۰۸

[2] صحیح مسلم کتاب الایمان باب شفاعۃ النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۱۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن