دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

یعنی کفر ابوطالب کی حدیثیں مشہور ہیں پھر اس کے ثبوت میں آیت اولٰی کا اترنا اور حدیث دہم کفرا بی طالب کی وجہ سے نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا علی و جعفر کو ترکہ نہ دلانا بیان فرمایا۔

اقول:وذکرالا مام الباقر رضی اﷲ تعالٰی عنہ وقع زلۃ من القلم وانما ھو الامام زین العابدین رضی اﷲ تعالٰی عنہ کما اسمعناك من المؤطا والصحیحین وغیرھا۔

میں کہتا ہوں امام محمد باقر رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا ذکر قلم کی لغزش سے واقع ہوا۔درحقیقت وہ امام زین العابدین ہیں رضی اﷲ تعالٰی عنہ،جیسا کہ ہم تجھے بحوالہئ مؤطاوصحیحین وغیرہ بتاچکے ہیں۔ت)

نسیم الریاض شرح شفائے امام قاضی عیاض فصل الوجہ الخامس من وجوہ السب امام ابن حجر مکی سے نقل فرمایا:

حدیث مسلم ان ابی وابا ك فی النار اراد بابیہ عمہ ابا طالب لان العرب تسمی العم ابا(ملخصًا)[1] ۔

حدیث مسلم میں کہ میرا اور تیرا باپ جہنم میں ہیں،باپ سے مراد آپ کے چچا ابو طالب ہیں کیونکہ عرب چچا کو باپ کہہ دیتے ہیں۔(ملخصًا)(ت)

یعنی عرب کی عادت ہے کہ باپ کو چچا کہتے ہیں،حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے بھی اسی عادت پر اس حدیث میں اپنے چچا ابوطالب کو باپ کہہ کر فرمایا کہ وہ دوزخ میں ہے۔

امام خاتم الحفاظ جلال الملۃ والدین سیوطی مسالك الحنفاء فی والدی المصطفٰی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں اسی حدیث کی نسبت فرماتے ہیں:

ماالمانع ان یکون المرادبہ عمہ ابوطالب فکانت تسمیۃ ابی طالب ابا النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم شائعۃ عندھم لکونہ عمہ وکونہ رباہ وکفلہ من صغرہ اھ ملخصًا[2]۔

کون مانع ہے کہ اس حدیث میں ابوطالب مراد ہو کہ وہ دوزخ میں ہے،اُس زمانہ میں شائع تھا کہ ابو طالب کو حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا باپ کہا جاتا۔چچا ہونے اور بچپن سے حضور اقدس کی خدمت و کفالت کرنے کے باعث۔

اقول:جس طرح ابھی ابو طالب کے شعر سے گزرا کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ابو طالب کی بی بی حضرت فاطمہ بنت اسد رضی اﷲ تعالٰی عنہما کو اپنی ماں فرمایا۔


 

 



[1] نسیم الریاض کی شرح شفاءالقاضی عیاض فصل الوجہ خامس مرکز اہلسنت برکات رضا گجرات الہند ۴ /۴۱۴

[2] الحاوی للفتاوٰی مسالك الحنفاء فی والدالمصطفٰی دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲ /۲۲۷ و ۲۲۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن