دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

کانت علیھم بردًا وسلامًا ومن امتنع ادخلہا کرھا و نحن نرجو ان یدخل عبدالمطلب واٰل بیتہ فی جملۃ من یدخلہا طائعا فینجو،لکن وردفی ابی طالب ما یدفع ذلك وھو ما تقدم من اٰیۃ براء ۃ وما فی الصحیح انہ فی ضحضاح من النار،فھٰذ شان من مات علی الکفرفلوکان مات علی التوحید لنجامن النار اصلاو الاحادیث الصحیۃ والاخبار المتکاثرۃ طافحۃ بذلك [1]۔اھ مختصرًا۔

آگ بُلند کی جائے گی اور ارشاد ہوگا اس میں جاؤ جو حکم مانے گا اور اس میں داخل ہوگا وہ اس پر ٹھنڈی اور سلامتی والی ہوجائے گی،اور جو نہ مانے گا جبرًا آگ میں ڈالا جائے گا،اور ہمیں امید ہے کہ عبدالمطلب اور انکے گھر والے کہ قبل ظہورِ نور اسلام انتقال کرگئے وہ سب انہیں لوگوں میں ہوں گے جو اپنی خوشی سے اس امتحانی آگ میں جا کر نا جی ہوجائیں گے،مگر ابوطالب کے حق میں وہ وارد ہو لیا جو اسے دفع کرتا ہے،سورہ توبہ شریف کی آیت اور حدیث صحیح کا ارشاد کہ وہ پاؤں تك کی آگ میں ہے۔یہ حال اس کا ہے جو کافر مرے، اگر اخیر وقت اسلام لاکر مرنا ہوتا تو دوزخ سے نجات کُلی چاہیے تھی،صحیح وکثیر حدیثیں کفر ابی طالب ثابت کررہی ہیں۔ اھ مختصر۔

پھر فرمایا:

وقد فخر المنصور علی محمد بن عبداﷲ بن الحسن لما خرج بالمدینۃ وکاتبہ المکاتبات المشہورۃ ومنہا فی کتاب المنصور وقد بعث النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ولہ اربعۃ اعمام فاٰمن بہ اثنان احدھما ابی وکفر بہ اثنان احدھما ابوک[2]۔

یعنی جب امام نفس زکیہ محمد بن عبداﷲ بن حسن مجتبٰی رضی اﷲ تعالٰی عنہم نےخلیفہ عباسی عبداﷲ بن محمد بن علی بن عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما مشہور بہ منصور و وانیقی پر خروج فرمایا اور مدینہ طیبہ پر تسلط کرکے خلیفہ و امیر المومنین لقب پایا اُن میں اور خلیفہ مذکور منصور میں مکاتبات مشہورہ ہوئے ازاں جملہ منصور نے ایك نامہ میں لکھا جب حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نبوت ظاہر ہوئی حضور کے چار چچا زندہ تھے حمزہ و عباس و ابوطالب وابولہب دو حضور پر ایمان لائے ایك ان میں میرے باپ

 


 

 



[1] الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ حرف الطاء القسم الرابع ابوطالب دارصادر بیروت ۴ /۱۱۸

[2] الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ حرف الطاء القسم الرابع ابوطالب دارصادر بیروت ۴ /۱۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن