30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فیہ دلالۃ انّ اﷲ تعالٰی قد یعطی الکافر عوضًا من اعمالہ التی مثلھا یکون قربۃ لا ھل الایمان باﷲ تعالٰی لانہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اخبر ان عمہ نفعتہ تربیتہ ایاہ وحیاطتہ لہ التخفیف [1]۔الخ |
اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ اﷲ عزوجل کافر کو بھی اس کے اعمال کا کچھ عوض دیتا ہے،جو اہلِ ایمان کریں تو قرُب الٰہی پائیں۔دیکھو نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے خبر دی کہ حضور کے چچا کو حضور کی خدمت و حمایت نے تخفیف عذاب کا فائدہ دیا الخ۔ |
امام عارف باﷲ سیدّی علی متقی مکی قدس سرہ الملکی نے اپنی کتبِ جلیلہ منہج العمال وکنزالعمال و منتخب کنزالعمال میں ایك باب منعقد فرمایا:
|
الباب السادس فی اشخاص لیسوا من الصحابۃ[2]۔ |
اُن شخصوں کے ذکر میں جوصحابی نہیں،اور اسی باب میں ابو طالب و ابوجہل وغیرہما ذکر کیا۔ |
اسی طرح علامہ عبدالرحمن بن شیبا نے تیسیرا الوصول الٰی جامع الاصول میں احادیث ذکر ابی طالب کو فصل غیر صحابہ میں وارد کیا اور اس میں صرف حدیث دوم و چہارم و پنجم کو جلوہ دیا۔اگر ابوطالب کو اسلام نصیب ہوتا تو کیا وہ شخص صحابہ سے خارج ہو سکتا جس نے بچپن سے حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو گود میں پالا اور مرتے دم تك حضر و سفر کی ہمرکابی سے بہرہ یابی کا غلغلہ ڈالا۔
یونہی امام حافظ الحدیث ابوالفضل شہاب الدین ابن حجر عسقلانی نے کتاب اصابہ فی تمییز الصحابہ میں ابو طالب کو باب الکنی حرف الطاء المہملہ کی قسم رابع میں ذکر کیا۔یعنی وہ لوگ جنہیں صحابی کہنا مردود ؤغلط و باطل ہے۔اسی میں فرماتے ہیں:
|
ورد من عدۃ طرق فی حق من مات فی الفترۃ ومن ولد مجنونا ونحوذٰلك ان کلامنھم یدلی بحجۃ ویقول لوعقلت اوذکرت لآمنت فترفع لھم نار ویقال لھم ادخلوھا فمن دخلہا |
یعنی بہت اسانید سے حدیث آئی کہ جو زمانہ فترت میں اسلام آنے سے پہلے مرگیا یا مجنون پیدا ہوا اور جنون ہی میں گزر گیا اور اسی قسم کے لوگ جنہیں دعوتِ انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام نہ پہنچی ان میں ہر ایك روزِ قیامت ایك عزر پیش کرے گا کہ الٰہی ! میں عقل رکھتا یا مجھے دعوت پہنچتی تو میں ایمان لاتا، ان کے امتحان کو ایك |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع