30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فیقال جزع عمّك من الموت لاقررت بہا عینك و استغفرلہ بعد مامات فقال المسلمون مایمنعنا ان نستغفر لآبائنا ولذوی قرابتنا قداستغفر ابراھیم علیہ السلام لابیہ ومحمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لعمہ فاستغفر وا للمشرکین حتی نزلت ما کان للنبی والذین اٰمنوا[1] الاٰیۃ۔ |
حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا چچا موت سے گھبرا گیا اس کا خیال نہ ہوتا تو میں حضور کی خوشی کردیتا۔جب وہ مر گئے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے انکے لیے دعا ئے مغفرت کی،مسلمانوں نے کہا ہمیں اپنے والدوں قریبوں کےلیےدعائے بخشش سے کون مانع ہے،ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نےاپنےباپ کے لیے استغفار کی،محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اپنے چچا کے لیے استغفار کررہے ہیں،یہ سمجھ کر مسلمانوں نے اپنے اقارب مشرکین کے واسطے دعائے مغفرت کی،اﷲ عزوجل نے آیت اتاری کہ مشرکوں کے لیے یہ دعا نہ نبی کو روا نہ مسلمانوں کو،جب کہ روشن ہولیا کہ وہ جہنمی ہیں۔والعیاذ باﷲ تعالٰی |
حدیث پانزدہم:ابونعیم حلیہ میں امیر المومنین مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم سے راوی،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
کانت مشیّۃ اﷲ عزوجل فی اسلام عمی العباس و مشیتی فی اسلام عمی ابی طالب فغلبت مشیۃ اﷲ مشیتی [2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے میرے چچا عباس کا مسلمان ہونا چاہا اور میری خواہش یہ تھی کہ میرا چچا ابوطالب مسلمان ہو،اﷲ تعالٰی کا ارادہ میری خواہش پر غالب آیا کہ ابو طالب کا فر رہا اور عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہ مشرف با سلام ہوئے۔فللّٰہ الحجۃ البالغۃ |
فصل سوم:
چون۵۴ اقوال ائمہ کرام و علمائے اعلام اُوپر گزرے اور بعد کلام خدا و رسول جل جلالہ،وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کیا حالتِ منتظرہ باقی ہے خاتمہ کا حال خدا و رسول سے زیادہ کون جانے،عزمجدہ وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع