30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اﷲ عینك احب الیّ من ان یکون [1]۔ |
چچاکا ہاتھ ہوتا اور ان کے اسلام لانے سے اﷲ تعالٰی حضور (صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)کی آنکھ ٹھنڈی کرتا تو مجھی اپنے باپ کے مسلمان ہونے سے زیادہ یہ بات عزیز تھی۔ |
حاکم نے کہا:یہ حدیث برشرطِ شیخین صحیح ہے۔حافظ الشان نے اصابہ میں اسے مسلم رکھا اور فرمایا:سندہ صحیح[2]۔(اس کی سند صحیح ہے۔ت)
حدیث دوازدہم:ابوقرہ موسٰی بن طارق وہ موسٰی بن عبید ہ وہ عبداﷲ بن دینار وحضور عبدا ﷲ بن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی:
|
قال جاء ابوبکر یابی قحافۃ یقودہ یوم فتح مکۃ فقال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الا ترك الشیخ حتی نأتیہ قال ابوبکر ادرت ان یأجرہ اﷲ والذی بعثك بالحق لانا کنت اشد فرحا باسلام ابی طالب لوکان اسلم منی بابی[3]۔ |
یعنی صدیقِ اکبر رضی اﷲ تعالٰی عنہ فتح مکہ کے دن ابو قحافہ کا ہاتھ پکڑے ہوئے خدمت اقدس حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں حاضر لائے حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا اس بوڑھے کو وہیں کیوں نہ رہنے دیا کہ ہم خود اس کے پاس تشریف فرما ہوتے،صدیق نے عرض کی کہ میں نے چاہا کہ اُن کو اجر دے قسم اس کی جس نے حضور کو حق کے ساتھ بھیجا ہے مجھے اپنے باپ کے مسلمان ہونے سے زیادہ ابوطالب کے مسلمان ہونے کی خوشی ہوتی اگر وہ ا سلام لے آتے۔(ت) |
اﷲ اﷲ یہ محبوب میں فنائے مطلق کا مرتبہ ہے،صدق اﷲ" وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِؕ"[4]۔(اﷲ تعالٰی نے سچ فرمایا اور ایمان والوں کو اﷲ کے برابر کسی کی محبت نہیں۔ت)اسی طرح
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع