دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اس حدیث جلیل کو دیکھئے ابوطالب کے مرنے پر خود امیر المومنین علی کرم اﷲ وجہہ الکریم حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کرتے ہیں کہ حضور کا وہ گمراہ کافر چچا مر گیا۔حضور اس پر انکار نہیں فرماتے نہ خود جنازے میں تشریف لے جاتے ہیں۔ابو طالب کی بی بی امیر المومنین کی والدہ ماجدہ حضرت فاطمہ بنت اسد رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے جب انتقال کیا ہے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اپنی چادر وقمیص مبارك میں انہیں کفن دیا۔اپنے دستِ مبارك سے لحد کھودی،اپنے دستِ مبارك سے مٹی نکالی،پھر ان کے دفن سے پہلے خود ان کی قبر مبارك میں لیٹے اور دعا کی:

اﷲ الذی یحیی ویمیت وھو حیّ لایموت اغفرلاُمّی فاطمۃ بنت اسد و وسّع علیہا مدخلہا بحق نبیك و الانبیاء الذین من قبل،فانّك ارحم الراحمین رواہ الطبرانی [1] فی الکبیر والاوسط وابن حبان والحاکم وصححہ وابونعیم فی الحلیۃ عن انس ونحوہ ابن ابی شیبۃ عن جابروالشیرازی فی الالقاب وابن عبد البر وابونعیم فی المعرفۃ،والدیلمی بسند حسن عن ابن عباس و ابن عساکر عن علی رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین۔

اﷲ جِلاتا ہے اور مارتا ہے اور خود زندہ ہے کہ کبھی نہ مرے گا، میری ماں فاطمہ بنت اسد کو بخش دے اور اُن کی قبر وسیع کر صدقہ اپنے نبی کا اور مجھ سے پہلے انبیاء کا،تو سب مہربانوں سے بڑھ کر مہربان ہے۔(روایت کیا اس کو طبرانی نے کبیرو اوسط میں،ابن حبان نے حاکم نے اور اس نے اس کی تصحیح کی، ابونعیم نے حلیہ میں حضرت انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے،اور اس کی مثل ابن ابی شیبیہ نے حضرت جابر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے،شیرازی نے القاب میں،ابن عبدالبر نے،ابونعیم نے معرفہ میں،ویلمی نے سند حسن کے ساتھ ابن عباس سے اور ابن عساکر نے حضرت علی سے،رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین۔ت)

کاش ابوطالب مسلمان ہوتے تو کیا سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اُن کے جنازہ میں تشریف نہ لے جاتے۔صرف اتنے ہی ارشاد پر قناعت فرماتے کہ جاؤ اسے دباء آو امیر المومنین کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم کی قوتِ ایمان دیکھئے کہ خاص اپنے باپ نے انتقال کیا ہے اور خود حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم غسل کا فتوٰی دے رہے ہیں،اور یہ عرض کرتے ہیں کہ یارسول اﷲ! وہ تو مشرك مرا۔ایمان ان بندگانِ خدا کے تھے کہ اﷲ و رسول کے مقابَلہ میں باپ بیٹے کسی سے کچھ علاقہ نہ تھا،اﷲ و رسول کے مخالفوں کے دشمن تھے اگرچہ وہ اپنا جگر ہو،دوستانِ خدا و


 

 



[1] مجمع الزوائد کتاب المناقب باب مناقب بنت اسد دارالکتاب بیروت ۹ /۲۵۷،کنزالعمال حدیث ۳۴۴۲۸ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۲ /۱۴۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن