30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
طبقات اور ابوبکر بن ابی شیبہ مصنف اور ابوداؤد و نسائی سنن اور ابن خزیمہ اپنی صحیح اور ابن الجارود منتقی اور مروزی کتاب الجنائز اور بزار و ابویعلٰی مسانید اور بیہقی سنن میں بطریقِ عدیدہ حضرت سیدنا امیر المومنین مولا علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم سے راوی:
|
قال قلت للنبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان عمّك الشیخ الضال قد مات قال اذھب فوار اباك [1]۔ |
یعنی میں نے حضورِ اقدس سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کی:یارسول اﷲ!حضور کا چچا وہ بُڈھا گمراہ مرگیا، جا،اسے دبا آ۔ |
ابن ابی شیبہ کی روایت میں ہے مولا علی نے عرض کی:
|
ان عمّك الشیخ الکافرقدمات فما تری فیہ،قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اری ان تغسلہ وامرہ بالغسل[2] |
حضور کا چچا وہ بڈھا کافر مر گیا اس کے بارے میں حضور کی کیا رائے ہے یعنی غسل وغیرہ دیا جائے یا نہیں؟ سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا نہلا کر دبا دو۔ |
امام شافعی کی روایت میں ہے:
|
فقلت یارسول اﷲ انہ مات مشرکا قال اذھب فوارہ[3]۔ |
میں نے عرض کیا:یارسول اﷲ!وہ تو مشرك مرا،فرمایا: جاؤ،دبا آؤ۔ |
امام الائمہ ابن خزیمہ نے فرمایا:حدیث صحیح ہے۔امام حافظ الشان اصابہ فی تیمیز الصحابہ میں فرماتے ہیں:صححہ ابن خزیمہ [4]۔(ابن خزیمہ نے اس کی تصحیح کی ہے۔ت)
[1] نصب الرایۃ بحوالۃ الشافعی واسحق بن راہو یہ وابی داؤد الطیالسی وغیرھم کتاب الصلوۃفصل فی الصلوۃ علی المیت الحدیث الحادی العشرالنوریۃ الرضویۃ پبلشنگ کمپنی لاہور ۲ /۲۸۹ و ۲۹۰،سُنن ابی داؤدکتاب الجنائز باب الرجل یموت لہ قرابۃ مشرك آفتاب عالم پریس ۲/۱۰۲،مسند احمد بن حنبل عن علی رضی اﷲ عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۱ /۱۲۹ و۱۳۰،السنن الکبری کتاب الجنائزباب المسلم یغسل ذاقرابتہ دارصادر بیروت ۳ /۳۵۸
[2] المصنف لابن ابی شیبہ کتاب الجنائزباب فی الرجل یموت لہ قرابۃ المشرك ادارۃ القرآن کراچی ۳ /۳۴۸
[3] نصف الرایہ بحوالۃ الشافعی کتاب الصلوۃ فصل فی الصلوۃ علی ا لمیت النوریہ الرضویہ الخ ۳ /۲۹۰
[4] الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ حرف الطاء ابوطالب دارصادر بیروت ۴ /۱۱۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع