دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

شفع لہ جتی خفف لہ العذاب بالنسبۃ لغیرہ [1]۔

ہوا کہ ابو طالب نے باآنکہ ایمان لانے سے انکار کیا پھر بھی حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شفاعت نے اتنا کام دیا کہ بہ نسبت باقی کافروں کے عذاب ہلکا ہوگیا۔

حدیث پنجم:صحیحین و مسند امام احمد میں ابو سعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے:

ان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ذکر عندہ عمہ ابوطالب فقال لعلہ تنفعہ شفاعتی یوم القیمۃ فیجعل فی ضحضاح من النار یبلغ کعبیہ یغلی منہ دماغہ[2]۔

یعنی حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے سامنے ابو طالب کا ذکر آیا فرمایا میں امید کرتا ہوں کہ روزِ قیامت میری شِاعت اسے یہ نفع دے گی کہ جہنم میں پاؤں تك کی آگ میں کردیا جائے گا جو اس کے ٹخنوں تك ہوگی جس سے اس کا دماغ جوش مارے گا۔

یونس بکر بکیر نے حدیث محمد بن اسحق سے یوں روایت کیا:یعلی منہ دماغہ حتی یسیل علٰی قدمیہ [3]۔اس کا بھیجا اُبل کر پاؤں پر گرے گا۔عمدۃ القاری وارشاد الساری شروح صحیح بخاری و مواہب الدنیا وغیرہا میں امام سہیلی سے منقول:

الحکمۃ فیہ ان اباطالب کان تابعا لرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لجملتہ الا انہ استمرثابت القدم علٰی دین قومہ فسلط العذاب علٰی قدمیہ خاصۃ لتثبیتہ ایا ھما علی دین قومہ[4]۔

یعنی ابو طالب کے پاؤں تك آگ رہنے میں حکمت یہ ہے کہ اﷲ عزوجل جزا ہمشکل عمل دیتا ہے ابوطالب کا سارا بدن حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی حمایت میں صرف رہا،ملتِ کفر پر ثابت قدمی نے پاؤں پر عذاب مسلط کیا۔

 


 

 



[1] فتح الباری شرح صحیح البخاری کتاب التفسیر سورۃ القصص باب قولہ انك لاتہدی مصطفٰی البابی مصر۱۰/ ۱۲۳

[2] مسند احمد بن حنبل عن ابی سعید الخدر ی المکتب الاسلامی بیروت ۳/ ۵۰،صحیح البخاری کتاب مناقب الانصارباب قصہ ابی طالب قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۴۸

[3] المواہب اللدنیۃ بحوالہ ابن اسحق ا/۲۶۴ وارشاد الساری بحوالہ ابن اسحق تحت الحدیث ۳۸۸۵ ۸/۳۵۱

[4] عمدۃ القادری شرح صحیح البخاری مناقب الانصار باب قصہ ابی طالب حدیث ۳۸۸۵ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱۷ /۲۴،ارشاد الساری بحوالہ السہیلی تحت الحدیث ۳۸۸۵،۸ /۳۵۱ والمواہب اللدنیہ بحوالہ السہیلی ۱ /۲۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن