30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مَا یَشْعُرُوۡنَ ﴿۲۶﴾"[1]۔ |
ہیں اور اس کے باعث وہ خود اپنی ہی جانوں کو ہلاك کرتے ہیں اور انہیں شعور نہیں۔ |
یعنی جان بوجھ کر جو بے شعوروں کے سے کام کرے اس سے بڑھ کر بے شعور کون۔سلطان المفسرین سیدنا عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما اور اُن کے تلمیذ رشید سیدنا امام اعظم کے استاد مجید امام عطاء بن ابی رباح و مقاتل وغیرہم مفسرین فرماتے ہیں،یہ آیت ابو طالب کے باب میں اُتری۔تفسیر امام بغوی محی السنہ میں ہے:
|
قال ابن عباس و مقاتل نزلت فی ابی طالب کان ینہی الناس عن اذی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ویمنعھم وینأی عن الایمان بہ ای یبعد[2]۔ |
ابن عباس و مقاتل نے فرمایا کہ یہ آیت ابو طالب کے بارے میں نازل ہوئی،وہ لوگوں کو حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو تکلفی دینے سے روکتا تھا اور انہیں منع کرتا تھااور خود حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر ایمان لانے سے دور رہتا۔(ت) |
انوارالتنزیل میں ہے:
|
ینھون عن التعرض الرسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وینأون عنہ فلا یؤمنون بہ کابی طالب [3]۔ |
وہ لوگوں کو رسول پاك صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا تعاقب کرنے سے روکتے اور خود آپ سے دور رہتے چنانچہ آپ پر ایمان نہیں لاتے جیسے ابوطالب(ت) |
حدیث سوم:فریابی اور عبدالرزاق اپنے مصنف اور سعید بن منصور سنن میں اور عبد بن حمید اور ابن جریر وابن منذر وابن ابی حاتم و طبرانی وا بوا لشیخ وابن مردویہ اور حاکم مستدرك میں بافادہ تصحیح اور بیہقی دلائل النبوۃ میں حضرت عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے اس کی تفسیر میں راوی:
|
قال نزلت فی ابی طالب کان ینھٰی عن المشرکین ان یؤذوا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم |
یعنی یہ آیت ابوطالب کے بارے میں اُتری کہ وہ کافروں خو حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع