30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
قال الزجاج اجمع المسلمون انھا نزلت فی ابی طالب[1]۔ |
زجاج نے کہا کہ مسلمانوں کا اجماع ہے کہ یہ آیت کریمہ ابی طالب کے حق میں نازل ہوئی۔(ت) |
امام نووی شرح صحیح مسلم شریف کتاب الایمان میں فرماتے ہیں:
|
اجمع المفسرو ن علی انما نزلت فی ابی طالب و کذا نقل اجماعھم علی ھذا الزجاج وغیرہ[2]۔ |
مفسرین کا اجماع ہے کہ یہ آیت کریمہ ابو طالب کے حق میں نازل ہوئی اور جیساکہ زجاج وغیرہ نے اس پر ان کا اجماع نقل کیا ہے۔(ت) |
مرقاۃ شرح مشکوۃ شریف میں ہے:
|
لقولہ تعالٰی فی حقہ باتفاق المفسرین انك لا تھدی من احببت [3]۔ |
اﷲ تعالٰی کے اس ارشاد کی وجہ سے جو باتفاق مفسرین اس (ابو طالب)کے بارے میں ہے:اے نبی ! تم ہدایت نہیں دیتے جسے دوست رکھو(ت) |
حدیث اول:صحیح حدیث میں اس آیہ کریمہ کا سبب نزول یوں مذکور کہ جب حضور اقدس سید المر سلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ابو طالب سے مرتے وقت کلمہ پڑھنے کو ارشاد فرمایا،صاف انکار کیا اور کھا مجھے قریش عیب لگائیں گے کہ موت کی سختی سے گھبراکر مسلمان ہوگیا ورنہ حضور کی خوشی کردیتا۔اس پر رب العزت تبارك و تعالٰی نے یہ آیت کریمہ اتاری یعنی اے حبیب تم اس کا غم نہ کرو تم اپنا منصب تبلیغ ادا کرچکے ہدایت دینا اور دل میں نور ایمان پیدا کرنا یہ تمھارا فعل نہیں اﷲ عزوجل کے اختیار میں ہے اور اسے خوب معلوم ہے کہ کسے یہ دولت دے گا کسے محروم رکھے گا۔
صحیح مسلم شریف کتاب الایمان وجامع ترمذی کتاب التفسیر میں سیدنا ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ مروی:
|
قال قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لعمہ(زاد مسلم فی اخری |
ابو ہریرہ رضی اﷲ عنہ نے کہا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اپنے چچا سے فرمایا(مسلم نے |
[1] مفاتیح الغیب(التفسیر الکبیر)تحت آیۃ ۲۸ /۵۶ المطبعۃ البہیۃ مصر ۲۵/۲،تفسیر الکشاف تحت آیۃ ۲۸ /۵۶ دار الکتاب العربی بیروت ۳/ ۴۲۲
[2] شرح صحیح مسلم للامام النووی کتاب الایمان باب الدلیل علی صحۃ الاسلام الخ قدیمی کتب خانہ کرچی ۱/ ۴۱
[3] مرقاۃ المفاتیح کتاب الفتن باب صفۃ النار و اھلھا تحت حدیث ۵۶۶۸ مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ۹/ ۶۴۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع