دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

بھی کرتی ہے اور یہاں کسی طرح کا شبہ و احتمال نہ تھا۔قال جل وعلا(اﷲ جل وعلا نے فرمایا): " یَعْرِفُوۡنَہٗ کَمَا یَعْرِفُوۡنَ اَبْنَآءَہُمْؕ" [1]۔وہ اس نبی کو ایسا پہچانتے ہیں جیسے آدمی اپنے بیٹوں کو پہچانتا ہے۔(ت)وقال عزمن قائل:

" فَلَمَّا جَآءَہُمۡ مَّا عَرَفُوۡا کَفَرُوۡا بِہٖ ۫ فَلَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الْکٰفِرِیۡنَ﴿۸۹"

[2]۔

تو جب تشریف لایا ان کے پاس وہ جانا پہچانا اس کے منکر ہو بیٹھے تو اﷲ کی لعنت منکروں پر۔(ت)

وقال جل ذکرہ:

" یَجِدُوۡنَہٗ مَکْتُوۡبًا عِنۡدَہُمْ فِی التَّوْرٰىۃِ وَالۡاِنْجِیۡلِ ۫"[3]۔

لکھا ہوا پائیں گے اپنے پاس توریت اور انجیل میں۔(ت)

بعض کو رچشم بدباطن وہابیہ عصر کہ اس میں کلام کرتے اور کہتے ہیں اگر اہل کتاب کے یہاں حضور کا ذکر رسالت ہوتا تو ایمان کیوں نہ لاتے۔نصوص قاطعہ سے انکار اور خدا و رسول کی تکذیب اور یہودی و نصارٰی کی حمایت و تصدیق کرنے والے ہیں۔ اعوذ باﷲ من وسواس الشیطان(میں شیطان کے وسوسوں سے پناہ مانگتا ہوں۔ت) شرح عقائد نفسی میں ہے:

لیست حقیقۃ التصدیق ان تقع فی القلب نسبۃ الصدق الی الخبر والمخبر من غیراذعان وقبول بل ھو اذعان وقبول لذٰلك بحیث یقع علیہ اسم التسلیم علی ماصرح بہ الامام الغزالی[4]۔

حقیقت تصدیق یہ نہیں کہ دل میں خبر یا مخبر کی سچائی کی نسبت واقع ہوجائے بغیر اذعان وقبول کے،بلکہ وہ تو اذعان اور اس طرح قبول کرنا ہے کہ اس پر اسمِ تسلیم واقع ہو۔جیسا کہ امام غزالی علیہ الرحمہ نے اس کی تصریح فرمائی ہے۔(ت)

اسی میں ہے:


 

 



[1] القرآن الکریم ۲ /۱۴۶

[2] القرآن الکریم ۲ /۸۹

[3] القرآن الکریم ۷ /۱۵۷

[4] شرح عقائد النسفی والایمان فی اللغۃ التصدیق دارالاشاعۃ العربیہ قندھار افغانستان ص ۸۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن