دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

تعالٰی علیہ وسلم کی تصدیق کرو فلاح پاؤ گے،نعت شریف میں قصائدان سے منقول،اور اُن میں براہ فراست وہ امور ذکر کیے کہ اس وقت تك واقع نہ ہوئے تھے۔بعد بعثت شریف ان کا ظہور ہوا،یہ سب احوال مطالعہ احادیث و مراجعتِ کُتب سیر سے ظاہر،ایك شعر ان کے قصیدے کا صحیح بخاری شریف میں بھی مروی:

وابیض یستسقی الغمام بوجھہ                                                                                          ثمال الیتامٰی عصمۃ للارامل [1]

(وہ گورے رنگ والے جن کے رُوئے روشن کے توسّل سے مینہ برستا ہے،یتیموں کے جائے پناہ بیواؤں کے نگہبان صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔ت)

 محمد بن اسحٰق تابعی صاحبِ سیر و مغازی نے یہ قصیدہ بتما مہما نقل کیا جس میں ایك سو ۱۱۰ دس بیتیں مدحِ جلیل و نعتِ منیع پر مشتمل ہیں۔شیخ محقق مولانا عبدالحق محدث دہلوی قدس سرہ،شرح صراطِ مستقیم میں اس قی صدہ کی نسبت فرماتے ہیں:

دلالت صریح داروبرکمال محبت ونہایت نبوت او، انتہی[2]۔

یہ قصیدہ ابوطالب کی رسول ا ﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ کمال محبت اور آپ کی نبوت کی انتہائی معرفت پر دلالت کرتا ہے۔(ت)

مگر مجردان امور سے ایمان ثابت نہیں ہوتا۔کاش یہ افعال واقوال اُن سے حالتِ اسلام میں صادر ہوتے تو سیّدنا عباس بلکہ ظاہرًا سیّدنا حمزہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے بھی افضل قرار پاتے اور افضل الاعمام حضور افضل الانام علیہ وعلٰی آلہ وافضل الصلوۃ والسلام کہلائے جاتے۔تقدیر الٰہی نے بربنا اُس حکمت کے جسے وہ جانے یا اُس کا رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم انہیں گروہِ مسلمین و غلامانِ شفیع المذنبین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں شمار کیا جانا منظور نہ فرمایا " فَاعْتَبِرُوۡا یٰۤاُولِی الْاَبْصٰرِ ﴿۲﴾"[3]۔(تو عبر ت لو اے نگاہ والو! ت) صرف معرفت گو کیسی ہی کمال کے ساتھ ہوا یمان نہیں،دانستن و شناختن اور چیز ہے اور اذعان و گرویدن اور،کم کافر تھے جنہیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے سچے پیغمبر ہونے کا یقین نہ تھا" وَجَحَدُوۡا بِہَا وَ اسْتَیۡقَنَتْہَاۤ اَنۡفُسُہُمْ"[4] (اور ان کے منکر ہوئے اور ان کے دلوں میں ان کا یقین تھا۔ت) اور علمائے اہلِ کتاب تو عمومًا جزمِ کلی رکھتے تھے حتی کہ یہ امران کے نزدیك کالعیان سے بھی زائد تھا معائنہ میں بصر غلطی  


 

 



[1] صحیح البخاری ابواب الاستسقاء باب سوال الناس الامام الاستسقاء قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۳۷

[2] شرح سفر السعادۃ فصل دربیان عیادت بیماراں مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ص ۲۴۹

[3] القرآن الکریم ۵۹/ ۲

[4] القرآن الکریم ۲۷ /۱۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن