30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دو کہ قرآن شریف میں کہاں لکھا ہے؟ حضور اس کو نہایت ضروری تصور فرما کر جلدی جواب سے سرفراز فرمائیں۔
الجواب:
(۱)قرآن مجید سورہ محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم میں" لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ "[1]۔ہے اور اس کے متصل سورہ فتح میں " مُحَمَّدٌ رَّسُوۡلُ اللہِ ؕ"[2]۔
(۲)سورہ بنی اسرائیل میں ہے:
|
" عَسٰۤی اَنۡ یَّبْعَثَکَ رَبُّکَ مَقَامًا مَّحْمُوۡدًا ﴿۷۹"[3]۔ |
قریب ہے کہ تمہیں تمہارا رب ایسی جگہ کھڑا کردے جہاں سب تمہاری حمد کریں۔(ت) |
مقامِ محمود مقامِ شفاعت کا نام ہے۔سورہ نساء پارہ ۵ رکوع ۶ میں ہے:
|
" وَلَوْ اَنَّہُمْ اِذۡ ظَّلَمُوۡۤا اَنۡفُسَہُمْ جَآءُوۡکَ فَاسْتَغْفَرُوا اللہَ وَاسْتَغْفَرَ لَہُمُ الرَّسُوۡلُ لَوَجَدُوا اللہَ تَوَّابًا رَّحِیۡمًا ﴿۶۴﴾"[4]۔ |
اور اگر جب وہ اپنی جانوں پر ظلم کرلیں تو اے محبوب ! تمہارے حضور حاضر ہوں اور پھر اﷲ سے معافی چاہیں اور رسول ان کی شفاعت فرمائے تو ضرور اﷲ کو بہت توبہ قبول کرنے والا مہربان پائیں۔(ت) |
رسول کا گناہگاروں کےلیے استغفار کرنا شفاعت ہی ہے۔بےعلم آدمی کوکافروں سےبدمذہبوں سےالجھنا بحث کر نا سخت حرام ہے انہیں رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا یہ حکم ہے ایاکم وایاھم لایضلونکم ولایفتنونکم [5]۔
اُن سے دُور رہوانہیں اپنے سے دور کرو وہ تمہیں گمراہ نہ کردیں کہیں وہ تمہیں فتنے میں نہ ڈال دیں۔والعیاذ باﷲ تعالٰی واﷲ تعالٰی ا علم(اور (اور اﷲ تعالٰی کی پناہ،اور اﷲ تعالٰی خوب جانتا ہے۔ت)
_________________
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع