30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بہ الا تعظیم اﷲ تعالٰی بامرہ [1]۔ |
جس سے اﷲ تعالٰی کے حکم سے اس کی تعظیم کے بغیر کچھ بھی مراد نہیں ہوتا۔(ت) |
امام شیخ الاسلام زکریا انصاری پھر علامہ سید احمد حموی عمزالعیون نیز علامہ شامی ردالمحتار میں فرماتے ہیں:
|
العبادۃ مایثاب علٰی فعلہ ویتوقف علٰی نیتہ [2]۔ |
عبادت وہ ہے کہ جس کے کرنے پر ثواب دیا جاتا ہے اور وہ ثواب کی نیت پر موقوف ہوتی ہے۔(ت) |
نیز شرح الاشباہ والنظائر میں ہے:
|
العبادۃ ما یُعبَّد بہ بشرط النیۃ و معرفۃ المعبود[3]۔ |
عبادت وہ فعل ہے جس کے ذریعے بندگی کا اظہار کیا جاتا ہے بشرطیکہ ثواب کی نیت ہو اور معبود کی معرفت حاصل ہو۔(ت) |
تعریفات علامہ سیّد شریف میں ہے:
|
العبادۃ ھو فعل الملکف علٰی خلاف ھوی نفسہ تعظیما لربہ [4]۔ |
عبادت مکلف کا وہ فعل ہے جو وہ اپنے رب کی تعظیم کے لیے اپنے نفس کی خواہش کے خلاف کرے۔(ت) |
مفردات امام راغب میں ہے:
|
العبودیۃ اظھار التذلل والعبادۃ ابلغ منہا لانہا غایۃ التذلل ولا یستحقہا الا من لہ غایۃ الافضال وھواﷲ تعالٰی ولہذا قال لا تعبدوا الا یاہ [5]۔ |
عبودیت،عجز و رسوائی کو ظاہر کرنا ہے،اور عبادت اس سے زیادہ بَلیغ ہے،کیونکہ وہ انتہائی عاجز ی اور رسوائی کا نام ہے، چنانچہ عبادت کا مستحق اس کے سوا کوئی نہیں ہوسکتا جو انتہائی فضل والا ہو اور وہ ا ﷲ تعالٰی ہے۔اسی لیے اس نے فرمایا ہے کہ مت عبادت کرو مگر صرف اسی کی۔(ت) |
[1] حاشیہ الطحطاوی علی الدرالمختار مقدمۃ الکتاب المکتبۃ العربیۃ کوئٹہ ۱ /۴۴
[2] غمزعیون البصائر مع الاشباہ والنظائر الفن الاول القاعدۃ الاولٰی ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۳۴
[3] غمزعیون البصائر مع الاشباہ والنظائر الفن الاول القاعدۃ الاولٰی ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۳۴
[4] کتاب التعریفات باب العین مطبعۃ الخیریۃ المنشأۃ بجمالیۃ مصرص ۶۳
[5] المفردات فی غرائب القرآن العین کارخانہ تجارت کتب کراچی ص ۳۲۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع