دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اس کو پکا کر نیاز شہنشاہِ بغداد رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی کرکے مسلمانوں کو تقسیم کردیا جائے دوسرا حلوہ اس طرح کہ:

میدہ گندم(۵ ماِ)،روغن زرد(۵ ماِ)شکر(۵ ماِ)میوہ(۵ مِار)

حلوہ پکا کر کیوڑا،گلاب،ورق نقرہ لگا کر فاتحہ دے کر تقسیم کردیا جائے۔پانچ سیر سے کم ہونا اچھا نہیں زیادہ کا اختیار ہے۔چونکہ زید اور اس کی اہلیہ متبع حضور کے ہیں اس وجہ سے حضور کو تکلیف دی جاتی ہے کہ یہ باتیں صحیح ہیں یا غلط آپ کچھ صدقات تحریر فرمادیجئے تاکہ ان کی تعمیل زید کرسکے کیونکہ ان صدقات میں مبلغ ایك سو روپے صرف ہوں گے اور زید کی تنخواہ صرف عہ روپے ہے یا ان صدقات میں کمی فرمادیں۔

الجواب:

یہ محض باطل اور زنانے ادہام اور ہندوانہ خیالات شیطانیہ ہیں ان کی پیروی حرام ہے۔تصدیق اور توشہ سرکار ابدقرار رضی اﷲ تعالٰی عنہ بہت اچھی چیز ہے مگر اس نیت سے کہ اس کی نحوست دفع ہو جائز نہیں کہ اس میں اس کی نحوست مان لینا ہوا اور یہ شیطان کاڈالا ہوا وہم تسلیم کرلینا ہوا والعیاذ باﷲتعالٰی،اس قسم کے خطرے وسوسے جب کبھی پیدا ہوں اُن کے واسطے قرآن کریم و حدیث شریف سے چند مختصر و بیشمار نافع دعائیں لکھتا ہوں انہیں ایك ایك بار خواہ زائد آپ اور آپ کے گھر میں پڑھ لیں۔اگر دل پختہ ہوجائے اور وہ وہم جاتا رہے بہتر ورنہ جب وہ وسوسہ پیدا ہو ایك ایك دفعہ پڑھ لیجئے اور یقین کیجئے کہ اﷲ و رسول کے وعدے سچے ہیں اور شیطان ملعون کا ڈرانا جھوٹا۔چند بار میں بعونہ تعالٰی وہ وہم بالکل زائل ہوجائے گا اور اصلًا کبھی کسی طرح اس سے کوئی نقصان نہ پہنچے گا۔وہ دعائیں یہ ہیں:

" قُلۡ لَّنۡ یُّصِیۡبَنَاۤ اِلَّا مَا کَتَبَ اللہُ لَنَا ۚ ہُوَ مَوْلٰىنَا ۚ وَعَلَی اللہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُوۡنَ ﴿۵۱"[1]۔" حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیۡلُ ﴿۱۷۳"[2]۔

ہمیں نہ پہنچے گی مگر جو ہمارے لیے اﷲ نے لکھ دی وہ ہمارا مولٰی،اور اﷲ ہی پر بھروسا کرنالازم۔

اﷲ ہمیں کافی ہے اور کیا اچھا بنانے والا۔

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۹ /۵۱

[2] القرآن الکریم۳ /۱۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن