دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

(۵)اﷲ عزوجل نے فرمایا:

" وَلٰکِنۡ رَّسُوۡلَ اللہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَ ؕ"[1]۔

ہاں وہ اﷲ تعالٰی کے رسول ہیں اور سب نبیوں میں پچھلے۔(ت)

اور نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

لاتزال طائفۃ من امتی ظاھرین علی الحق لایضرھم من خذلھم ولا خالفہم حتی یاتی امر اﷲ وھم علٰی ذٰلک[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

میری اُمت کا ایك گروہ ہمیشہ حق پر رہے گا،ان کی رُسوائی کا ارادہ کرنے والا اور ان کا مخالف ان کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔یہاں تك کہ اﷲ تعالٰی کا امر(قیامت)آجائے در آنحالیکہ وہ حق پر قائم ہوں گے۔اور اﷲ تعالٰی خوب جانتا ہے۔(ت)

مسئلہ ۲۱۲:                              ازتھانہ فتح پور چوراسی ضلع اناؤ۔مرسلہ علی احمد خان صاحب ہیڈ محرر               ۲۳ جمادی الاولٰی ۱۳۳۸ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کے تیسری لڑکی ہوئی،اس دن سے زید نہایت پریشان ہے۔اکثر لوگ کہتے ہیں کہ تیسری لڑکی اچھی نہیں ہوتی تیسرا لڑکا نصیب ور اور اچھا ہوتا ہے۔زید نے ایك صاحب سے دریافت کیا انہوں نے فرمایا یہ سب باتیں اہل ہنود اور عورتوں کی بنائی ہوئی ہیں اگر تم کو وہم ہو صدقات کردو ایك گائے یا سات بکریاں قربانی کردو اور توشہ شاہنشاہِ بغداد رضی اﷲ تعالٰی عنہ کر دو،حق تعالٰی بتصدق سرکار غوثیت رضی اﷲ تعالٰی عنہ ہر طرح کی بلاو نحوست سے محفوظ رکھے گا۔توشہ دو ہیں۔

ایك خشکہ گیلانی:برنج(۵ ماِ)،روغن زرد(۵ مِا)،شکر(۵ ماِ)،میوہ(۵ ماِ)شیر گاؤ(۵ ماِ)زعفران(۵ تولہ)،گلاب(ایك بوتل)، کیوڑا(ایك بوتل)الائچی خورد(۵ ماِ)،لونگ(۳ تولہ)۔


 

 



[1] القرآن الکریم۳۳ /۴۰

[2] الدرالمنثور بحوالہ مسلم والترمذی و ابن ماجہ تحت آیۃ ولولا دفع اﷲ الناس الخ مکتبہ آیۃ اﷲ العظمی قم ایران ۱ /۳۲۱،صحیح مسلم کتاب الامارۃ باب قولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لاتزال طائفۃ من امتی قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۴۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن