دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

مشرك کی آلودگی ظاہر اُس میں نمایاں ہو جیسے اہلِ ہنود میں سی۔

(۲)ایسے شخص کی بیعت کسی مشائخ سلسلہ سے کب معتبر اور کیسی ہوگی؟

(۳)ایسا مشرك کسی مشائخ سلسلہ کا خلیفہ اور صاحبِ اجازت یا صاحبِ مجاز ہوسکتا ہے جس کی نسبت یقینًا بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ شریعت کا پابند نہیں،نہ اس نے احکامِ شریعت کی بظاہر پابندی کی۔دائرہ اسلام میں بظاہر شامل نہیں ہوا۔نہ اس نے شرك و کفر و فسق و فجور سے کسی جلسہ عام مسلمانوں میں توبہ کی،نہ توبہ کا شاہد بنایا۔

(۴)عوام الناس اپنی اغراض نفسانی سے ایسے شخص کو جس کی نسبت عرض کیا جارہا ہے اس کو رشدو ہدایت کا اپنی ہادی بناسکتے ہیں یا نہیں۔

الجواب:

لا الٰہ الا اﷲ کوئی کافر خواہ مشرك ہو یا موحد ہر گز نہ داخل سلسلہ ہوسکتا ہے۔نہ بے اسلام اس کی بیعت معتبر ہوسکتی ہے،نہ قبل اسلام اس کی بیعت معتبر ہواگرچہ بعد کو مسلمان ہوجائے کہ بیعت ہو یا کوئی عمل،سب کے لیے پہلی شرط اسلام ہے قال تعالٰی:

" وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰی مَا عَمِلُوۡا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰہُ ہَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا ﴿۲۳"

[1]۔

اور جو کچھ انہوں نے کام کیے تھے ہم نے قصد فرما کر انہیں باریك باریك غبار کے بکھرے ہوئے ذرے کردیا کہ روزن کی دھوپ میں نظر آتے ہیں،(ت)

جو اس کے کفر پر رہتے ہوئے اسے مجاز و ماذونِ بعیت و خلیفہ طریقت کرے اور جو اسے پیررُشد و ہدایت سمجھے یہ سب کافر ہوجائیں گے۔بزازیہ،مجمع الانہرو دُرمختار وغیرہ میں ہے:

من شك فی کفرہ فقدکفر [2]۔

جس نے اس کے کفر میں شك کیا وہ کافر ہوگیا۔(ت)

ہاں اگر وقتِ بیعت اس نے کلمہ طیبہ پڑھا اور دینِ اسلام کا مقر ہوا تو بیعت صحیح ہوئی اور اس کے بعد قبل اظہار کفر ماذون کیا تو پیر پر الزام نہیں مگر جب بعد کو اس نے کفر کیا مرتد ہوگیا بیعت فسخ ہوگئی اب جو اُسے ہادی بنائے یہ کافر ہوگا،والعیاذ باﷲ تعالٰی واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۵ /۲۳

[2] الدرالمختارکتاب الجہاد باب المرتد مطبع مجتبائی دہلی ۱/ ۳۵۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن