30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الیاس علیہ الصلوۃ والسلام مرسلین کرام میں ہیں،انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام سب بحیات حقیقی روحانی جسمانی زندہ ہیں،ان کی موت صرف ایك آن کو تصدیقِ وعدہ الہیہ کے لیے ہوتی ہے،جمہور علماء کے نزدیك چار نبی بے عروضِ موت اب تك زندہ ہیں،دو آسمان پر،سیدنا ادریس و سیدنا عیسی اور دو ز مین میں،سیدنا الیاس و سیدنا خضر علیہم الصلوۃ والسلام [1]اور یہ دونوں حضرات ہر سال حج کرتے ہیں اور ختم حج پر زمزم شریف کے پاس باہم ملتے ہیں،اور آبِ زمزم شریف پیتے ہیں کہ آئندہ سال تك ان کے لیے کافی ہوتا ہے پھر کھانے پینے کی حاجت نہیں ہوتی۔ان کلمات پر باہم ملاقات ختم فرماتے ہیں:
|
سبحان اﷲ ماشاء اﷲ لایسوق الخیر الاّ اﷲ ماشاء اﷲ لایصلح السوء الا اﷲ ماشاء اﷲ ماکان من نعمۃ فمن اﷲ ماشاء اﷲ لاحول ولاقوۃ الا باﷲ[2]۔ |
اﷲ تعالٰی پاك ہے جو اﷲ چاہے،بھلائی نہیں لاتا،مگر اﷲ جس قدر چاہے جو بھی نعمت ہے وہ اﷲ ہی کی طرف ہے جس قدر اﷲ چاہے،نہ گناہ سے بچنے کی طاقت ہے اور نہ ہی نیکی کرنے کی قوت ہے مگر اﷲ تعالٰی کی توفیق سے۔(ت) |
الیاس علیہ الصلوۃ والسلام لشکرِ اقدس حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو ایك غار میں یہ دعا کرتے ملتے۔
|
اللھم اجعلنی من امۃ احمد المرحومۃ المبارکۃ المستجاب لھا [3]۔ |
اے اﷲ ! مجھے احمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی امت سے بنا دے جس پر تیری رحمت و برکت نازل ہوتی ہے اور جس کی دعائیں قبول کی جاتی ہیں۔(ت) |
خضر علیہ الصلوۃ والسلام بعد وصال اقدس حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعزیت کے لیے صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کے پاس تشریف لائے،مسجد نبوی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے راستہ میں امیرا لمومنین عمر بن عبدالعزیز رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے باتیں کرتے اور ان پر تکیہ لگاتے ہوئے راہ چلتے نظر آئے،اکابر اولیاء کے پاس اکثر تشریف لاتے،حضور سیدنا غوث اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی مجالس وعظ میں بکثرت کرم فرمایا،اور اب تك اولیاء سے ملتے ہیں،جنگل میں بے بسی کے وقت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع