30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الامام شمس الائمۃ السرخسی صاحب المبسوط شرح کافی الامام الحاکم الشھید عن الامام شمس الائمۃ الحلوا نی عن القاضی ابی علی النسفی عن الامام الفضل عن ابی عبداﷲ السبذمونی عن ابی حفص الصغیر عن ابیہ الامام ابی حفص الکبیر عن الامام محمد عن سراج الامۃ الامام الاعظم وایضاعن محمد عن یعقوب عن ابی حنفیہ رضی الله تعالٰی عنہم۔[1] |
فضل سے وہ ابوعبداﷲ سبذ مونی سے وہ ابوحفص صغیر سے وہ اپنے والد امام ابوحفص کبیر سے وہ امام محمد سے وہ سراج الامہ امام اعظم ابوحنیفہ سے نیز امام محمد روایت کرتے ہیں امام یعقوب(ابویوسف)سے اور وہ امام ابوحنیفہ سے رضی الله تعالٰی عنھم(ت) |
صاحب مذہب رضی الله تعالٰی عنہ تك فقیر کی سند صدر جلد اول فتاوٰی فقیر اور بفضلہ تعالٰی کتب ظاہر الروایہ بلکہ کتب نوادر بلکہ بکثرت کتب علماء و مشائخ تك باسانید متصلہ موجود،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۹: از احمد آباد گجرات،محلہ جمالپور،مرسلہ مولوی حکیم عبدالرحیم صاحب، ۹ صفر المظفر ۱۳۳۷ھ
مرقاۃ شرح مشکوۃ ملا علی قاری کی عبارت اگر آپ کے زیر نظر ہو تویہ پتا بتائیے کہ یہ مرقاۃ کی کون سے باب و فصل اور کون سے صحابی کی حدیث کی شرح میں ملا علی قاری نے یہ حدیث نقل کی ہے اس کی بندہ کو ضرورت ہے ممنون و مشکور ہوگا عبارت یہ ہے:
|
انہ بلغنی عن النبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم ان من قال لا الٰہ الا اﷲ سبعین الفاغفر اﷲ تعالٰی لہ ومن قیل لہ غفرلہ ایضا۔ |
مجھ تك نبی کریم صلی الله تعالٰی علیہ والہ وسلم کی یہ حدیث پہنچی، آپ نے فرمایا کہ بے شك جس شخص نے ستر ہزار مرتبہ کہا لا الہٰ الا اﷲ،اﷲ تعالٰی اس کی مغفرت فرمائے گا اور جس کے لیے یہ کہا گیا اس کی بھی مغفرت فرمائے گا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع