دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

(۵)حضرت مسیح(علیہ السلام)کے زندہ ہونے کی کن کن حدیثوں سے دلیل مل سکتی ہے؟

(۶)سُبحان الذی الخ میں سبحان کے لفظ میں کیا خوصیت ہے؟

(۷)اور آپ کو رات کو کیوں معراج ہوا،دن کو کیوں نہ ہوا؟

(۸)ادریس،خضر،عزیز،الیاس(علیہم السلام)ان کے قصص قدرے صراحت کے ساتھ بیان کیجئے۔

(۹)حضرت مہدی اور عیسٰی(علیہما السلام)دونوں جدا جدا اشخاص قدرے صراحت کے ساتھ بیان کیجئے۔

الجواب:

(۱)صحاح ستّہ کے اردومیں ترجمے ہوئے ہیں مگر عمومًا وہابیہ نے کیے ہیں،اور ترجمہ دیکھ کر کوئی شخص قرآن و حدیث نہیں سمجھ سکتا۔

(۲)مشکوۃ شریف ایك جامع کتاب ہے،بہت باتوں میں مدد دیتی ہے،مگر تنہا کوئی کتاب سوا قرآن عظیم کے کافی نہیں۔

(۳)ہمارے یہاں قرآن عظیم کے بعد حدیث میں صحیحیں اور سننِ اربعہ،مسانید امام اعظم،موطا و کتاب الآثار امام محرر، کتاب الخراج امام ابویوسف،کتاب الحج امام عیسٰی بن ابان،شرع معانی الاثار امام طحطاوی،مشکلات الاثار امام طحطاوی _____ عقائد میں فقہ اکبر،وصایائے امام اعظم،عقائد امام مفتی الانس والجن نجم الدین عمر نسفی_____فقہ میں ہدایہ،بدائع مبسوط۔جامع صغیر،جامع کبیر،خانیہ،خلاصہ،بزازیہ،غرر،درر،تنویرالابصار،درمختار،غنیہ،حلیہ اور ہزار ہا کتب بے شمار۔

(۴)ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا شبِ معراج تك خدمت اقدس میں حاضر بھی نہ ہوئی تھیں بہت صغیر السن بچی تھیں۔وہ جو فرماتی ہیں،ان روحانی معراجوں کی نسبت فرماتی ہیں جو اُن کے زمانے میں ہوئیں۔معراجِ جسمانی انکی حاضری سے کئی سال پیشتر ہوچکا تھا۔

(۵)اس کے لیے دُرمنثور و ابن جریر و تفاسیر دیکھنی چاہیئں،ابھی میں اوپر کہہ چکا ہوں کہ ان مسائل میں بحث یہ قادیانیوں کا دھوکا ہے بحث اس کے ان کفریات میں چاہیے جس کا نمونہ اوپر مذکور ہوا۔

(۶)حضرت عزّت جل وعلا اپنے محبوبوں کی مدح سے اپنی حمد فرمایا کرتا ہے۔اس کی ابتداء


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن