30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اذا مات المؤمن یخلٰی سریہ حیث شاء [1]۔ |
اس کی راہ کھول دی جاتی ہے،جاتی ہے جہاں چاہے۔ |
جہاں چاہے میں اپنا گھر بھی داخل ہے،اور بارہا ارواحِ صالحین کا اپنے اور اپنے متعلقین کے گھر آنا اور مدد کرنا ثابت ہے۔
شاہ ولی اﷲ صاحب نے اپنے ایك مریض کا واقعہ لکھا ہے کہ وہ صاحبِ فراش تھے،رات کو جب سورہے تھے انہیں پیاس لگی اور کپڑا اوڑھنے کی ضرورت ہوئی،کوئی پاس نہ تھا،ان کے ایك بزرگ کی روح ظاہر ہوئی اس نے پانی پلایا اور کپڑا اُڑھایا [2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۹۰:مرسلہ محمد عبدالواحد خاں مسلم کمیٹی اسلام پورہ معرفت عبداللطیف ہیڈ ماسٹر میونسپل اردو اسکول ۱۳ ربیع الاول شریف ۱۳۳۵ھ
واجب الاحترام و التعظیم اعلٰیحضرت مدظلہم،قادیانی نے جس قدر تحریرات رسائل کتب اپنے دعوے کی تائید میں لکھے ہیں اگر آپ کے پاس ہوں اور ممکن ہو تو روانہ فرمادیجئے تاکہ اس کی تمام باتوں پر میں غور کرکے ایك رائے قائم کرلوں اور مباحثہ کے وقت سہولیت پیدا ہوجائے کیونکہ مخالف کتابیں دینے سے انکار کرتا ہے اگر یہ نہیں ہوسکتا ہے تو کم از کم ان کی کتابوں کے نام اور جگہ جہاں سے وہ دستیاب ہوسکتی ہیں تحریر فرمادیں،یہ تکلیف آپ کو دینا جائز نہیں مگر کوئی اور شخص ایسا نظر نہیں آتا جو اس کام کو انجام دے سکے۔اب دوسری بات تردید یعنی جس قدر رسائل اشتہارات وغیرہ اس کے رد میں لکھے گئے ہوں روانہ فرمائے جائیں،ورنہ آخر درجہ ان کی فہرست ہی سہی۔اور مندرجہ ذیل شکوك رفع کردیجئے۔(قرآن،صحاح ستہّ ہی کے دلائل ہوں تو خوب ہے۔)
(۱)میں صحاح ستہ کو دیکھنا چاہتا ہوں مگر عربی نہیں جانتا،کیا کوئی اردو ترجمہ تحت اللفظ اس کا فراہم ہوسکتا ہے اور کون سی کتاب زیادہ معتبر اور فائدہ رساں ہے؟
(۲)مشکوۃ شریف میں کیا بیان ہے اس سے کیا مدد مل سکتی ہے؟
(۳)ہمارے یہاں سب سے زیادہ کون کون سی کتابیں معتبر ہیں۔
(۴)حضرت عائشہ رضی اﷲ عنہما کے مذہب پر آپ کی کیا رائے ہے؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع