30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رَبُّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿ۙ۳۰﴾ "[1]۔ (اے موسٰی میں ہوں،اﷲ رب سارے جہانوں کا،ت) کیا یہ درخت نے کہا تھا،حاشا بلکہ رب العالمین نے درخت پر تجلی فرمائی اور حضرت کلیم کو اُس میں سے ندا مسموع ہوئی،کیا وہ ایك درخت پر تجلی فرماسکتا ہے۔اور بایزید پر نہیں؟ کیا محال ہے کہ بایزید پر تجلی کرے اور سبحانی ما اعظم شانی [2]۔(میں پاك ہوں اور کتنی عظیم میری شان ہے۔ت)اور لوگوں کو ان میں سے ندا آئے۔
حضرت مولوی معنوی قدس اﷲ سرہ الشریف فرماتے ہیں۔ایك جِن جس پر تسلط کرتا ہے اس کی زبان سے کلام کرتا ہے اس کے جوارح سے کام کرتا ہے[3]۔
کیا تمہارے نزدیك رب عزوجل ایسا نہیں کرسکتا۔کلام اس کا ہے اور زبان بایزید کی،بایزید شجرہ موسٰی ہیں اور متکلم وہ جس نے فرمایا انی انا اﷲ رب العلمین۔فللّٰہ الحجۃ البالغۃ۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۸۶:علمائے عظام و مشائخ کرام نے منصورکو کیوں سُولی دی؟ اگر بوجہ کفر سُولی دی گئی ہے تو کیا منصور کو اب مسلمان اور کاملین میں سے شمار کریں یا اُن کی نسبت کیا عقیدہ رکھیں؟
الجواب الملفوظ
ظاہر مسموع اُن کا کلام سے وہ تھا جس پرشرعًا تعزیر قتل ہے لہذا حکمِ شرع پورا کیا گیا ؎
نہ برحکم شرع آب خوردن خطاست دگر خون بہ فتوے بریزی رواست [4]
(کیا ایسا نہیں شرع کے حکم کے بغیر پانی پینا گناہ ہے،اور اگر شرعی فتوٰی کے ساتھ توخون بہائے تو جائز ہے۔ت)
مسئلہ ۱۸۷: ازریاست رامپور کونچہ قاضی مرزا صابر حسین بروز شنبہ ۱۷ رجب ۱۳۳۴ھ
کیا ارشاد فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ومشائخ کرام اور اولیائے عظام اس مسئلہ میں کہ حضرت بڑے پیر صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کی چند مشہور کرامتیں جو کہ مولود شریف ووعظ وغیرہ میں بیان کی جاتی ہیں منجملہ ان کے ایك یہ ہے کہ ایك بڑھا لبِ دریا بیٹھی روتی تھی،اتفاقًا حضرت کا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع