30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اگر مردود ہیں تو اُوپر کے تینوں بزرگوں کے ساتھ اہلِ سنت و جماعت کس طرح کا عقیدہ رکھیں؟
الجواب الملفوظ
اُن زنادقہ کا یہ قول کفر صریح ہے اور ان کے قول کی صحت کا شك واقع ہونا سائل کے ایمان کا مضر ہے تجدیدِ اسلام چاہیے،وہ تینوں حضرات کرام اکابر اولیائے عظام سے ہیں۔قدسنا اﷲ باسرارھم،حضرت شمس تبریزی قدس سرہ،سے یہ کلمہ ثابت نہیں،اور ثابت ہو تو معاذ اﷲ اُسے ادعائے الوہیت سے کیا علاقہ ! ایسی اضافات مجازیہ شائع ہیں۔
حضرت حسین منصور انا الحق نہیں کہتے تھے بلکہ انا الاحق(میں ہی احق ہوں۔ت)ابتلائے الٰہی کے لیے سامعین کی فہم کی غلطی تھی ان کی بہن اکابر اولیائے کرام سے تھیں۔ہر روز اخیر شب میں جنگل کو تشریف لے جاتیں اور عبادتِ الٰہی میں مشغول ہوجاتیں،ایك رو زحضرت حسین منصور کی آنکھ کھلی اور بہن کو نہ پایا،شیطان نے شبہہ ڈالا۔دوسری رات قصدًا جاگتے رہے،جب وہ اپنے وقتِ معمول پر اٹھ کر باہر چلیں یہ آہستہ اٹھ کر پیچھے ہولیے،وہ جنگل میں پہنچیں اور عبادت میں مشغول ہوئیں۔یہ پیڑوں کی آڑ میں چھپے دیکھتے تھے،قریبِ صبح انہوں نے دیکھا کہ آسمان سے سونے کی زنجیر میں یاقوت کا جام اُترا اور وہ ان کی بہن کے دہن مبارك کے پاس آگیا۔
انہوں نے پینا شروع کیا،یہ بے چین ہوئے اورچلا کر کہا۔بہن ! تمہیں خدا کی قسم تھوڑا میرے لیے بھی چھوڑ دو۔انہوں نے صرف ایك جرعہ ان کے لیے چھوڑا جس کے پیتے ہی ان کو ہر شجر و حجر و درو دیوار سے آواز آنے لگی کہ کون اس کا زیادہ احق ہے کہ ہماری راہ میں قتل کیاجائے ؟ یہ اس کا جواب دیتے انا الاحق بے شك میں احق ہوں۔لوگوں نے کچھ سنا اور جو منظور تھا واقع ہوا۔
حضرت سیّدی بایزید بسطامی رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے اُس سوال کا خود جواب ارشاد فرمادیا،فرمایا:میں نہیں کہتا وہ فرماتا ہے جسے فرما نازیبا ہے،سائلوں نے اس پر دلیل چاہی۔فرمایا:تم سب ایك ایك خنجر ہاتھ میں لے کر بیٹھ جاؤ اور جس وقت مجھے ایسا کہتے سنو بے تامل خنجر مارو کہ ایسے قائل کی سزا قتل ہے انہوں نے ایسا ہی کیا۔جب حضرت پر حالت وارد ہوئی اور وہی کلمہ نکلا اُن سب نے بے مہابا خنجر مارے۔جس نے جس جگہ کے قصد پر خنجر مارا تھا خود اس کے اسی جگہ لگا۔جب حضرت کو افاقہ ہوا ملاحظہ فرمایا کہ وہ سب گھائل پڑے ہیں۔فرمایا:میں نہ کہتا تھا کہ میں نہیں کہتا وہ کہتا ہے جس کا کہنا بجا ہے،سیدنا موسٰی کلیم علی نبینا وعلیہ الصلوۃ والتسلیم نے کوہِ طور پر اُس درخت میں سے ندا سنی کہ " یّٰمُوۡسٰۤی اِنِّیۡۤ اَنَا اللہُ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع