30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قیل متٰی ھذا السفر ھمَّ ظہور حیدر
قلت لان بقی السنۃ عــــــہ ثمَّ ظہور حیدر
۱۳۳۲ ۱۳۳۳
بدایوں کے رسالہ تناسخ اور رسالہ حدوث و قدوم پر جو الفاظ نیاز مند نے لکھے تھے ان کی نقل حاضر ہے،مولانا کے خط کی نقل گر بدایوں سے مل گئی ہو تو میں بھی دیکھتا۔
والا خدمت حضرت جناب سیدنا شاہ ابوالقاسم حاج سید اسمعیل حسن میاں صاحب قبلہ تسلیم معروض رسالہ ہزار ضرب اقوی جس میں مولوی عبدالغفار خاں صاحب کے چوتھے رسالہ آثار المتدعین پر کامل ایك ہزار رد ہیں،تین چار روز میں ان شاء اﷲ تعالٰی طبع ہوجائے گا بعونہ تعالٰی حاضر کیا جائے گا۔کلکتہ والوں کا ردَ حاضر ہے حسب تحریر اسماء تقسیم فرمادیا جائے فقط۔
مسئلہ ۱۸۳: مسئولہ احمد علی معمار محلہ برہی، روز پنچشنبہ تاریخ ۹ محرم ۱۳۳۴ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص امام مسجد شیرینی اور کھانے کی چیزوں پر فاتحہ پڑھنے سے انکار کرتا ہے۔اور عذر یہ پیش کرتا ہے کہ فاتحہ دی ہوئی چیز کا اگر کچھ حصہ زمین پر گر گیا یا اور کسی قسم کی بے ادبی ہوئی تو فاتحہ دینے والا گنہگار ہوگا۔ایسے شخص پر شرعًا کوئی عذاب یا ثواب ہوسکتا ہے یا نہیں؟
الجواب:
اس کا یہ خیال باطل اور یہ عذر لاطائل ہے،زمین پر بلاقصد ِ گرجانے میں کچھ گناہ کسی کے ذمہ نہیں،اور اگر کوئی وہابی یا رافضی معاذ اﷲ قصدًا بے ادبی کرے تو اس کا گناہ اس کے سر کیوں باندھا جائے۔قال اﷲ تعالٰی:
|
" وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِّزْرَ اُخْرٰی ؕ"[1]۔ |
اورکوئی بوجھ اٹھانے والی جان دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گی۔(ت) |
ہاں اگر دینے الا جان کر وہابی یا رافضی اور کسی کافر کو دے تو وہ بے ادبی کہ یہ لوگ کریں اس دینے والے
عــــــہ:بقی یبقٰی،سمع اور ضرب دونوں سے آتا ہے،علاوہ ازیں ضرب سے بمعنی انتظار لغتِ معروف ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع