دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

زیادہ ثبوت تھا وہ بھی اکثر حذف ہوگئے،اب حضرت اپنی مسئول عبارت ملاحظہ فرمائیں،اشاعتِ اولٰی میں اس حاشیہ کی عبارت یہ تھی۔

ص۵ ہوتی ہے مگر وہ الخ یعنی فاسق فاجر اور نابینا اور اہلِ بدعت اور جاہل کے پیچھے نماز مکروہ ہوتی ہے ولیکن بعض کے پیچھے مکروہ تحریمہ اور بعض کے پیچھے مکروہ تحریمہ اور بعض کے پیچھے مکروہ تنزیہی یعنی اہل بدعت اور وہ جاہل جو قراء ت توڑے اور ادھ کٹ حرفوں سے پڑھے،ان کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمہ ہوتی ہےاور نابینا و فاسق کے پیچھے اگر وہ اہل بدعت اور جاہل نہ ہو تو نماز مکروہ تنزیہی ہوتی ہے،اہل بدعت کے پیچھے اس لیے کہ حضرت محمد صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

من احدث فی امرنا ھٰذا الیس منہ فہورد [1]۔

یعنی جس شخص نے نئی بات نکالی اپنی طرف سے بیچ دین میں ہمارے کے جو کہ کتاب و سنت سے ثابت نہیں ہے۔(مراد اس سے بدعت سیئہ ہے)پس وہ شخص یعنی بدعتی مردود ہے۔

اورایك جگہ فرمایا:

کل بدعۃ ضلالۃ [2]۔

یعنی ہر بدعت گمراہی کا راستہ ہے۔

پس جو شخص مرتکب ایسی بدعت کا ہو اس کے پیچھے نماز ہر گز نہ پڑھنا چاہیے،اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمہ ہوگی۔

واضح ہو کہ قبروں کو سجدہ کرنے والے اور اہل قبور سے منت ماننے والے اور فرقہائے باطلہ مثل خوارج وجبریہ و قدریہ کے،اور وہ اَن پڑھ جاہل جو کہ کتاب و سنت سے بالکل ناواقف و بے بہرہ ہیں اور پھر ترك تقلید کرتے ہیں،یہ لوگ اہلِ بدعت ہیں انکی صحبت سے بچنا چاہیے،غرضیکہ جن باتوں پر صحابہ و تابعین و آئمہ مجتہدین رضی اﷲ تعالٰی عنہم اجمعین کا اجماع ہوچکا ہے انکے خلاف عقیدہ رکھنا یہی بدعت ہے۔


 

 



[1] صحیح مسلم کتاب الاقضیۃ باب نقض الاحکام الباطلۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۷۷

[2] صحیح مسلم کتاب الجمعۃباب تخفیف الصلوۃ والخطبۃ قدیمی کتب خانہ کراچی۱ /۷۷،سُنن ابن ماجۃ باب اجتناب البدع والجدل ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن