دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

مسئلہ ۱۸۰:                              از ضلع میرٹھ مسئولہ محمد فضل الرحمن صاحب                                              ۲۴ ربیع الاول ۱۳۳۲ھ

ایك قطعہ اشتہار " پروانہ خداوندی " مجھے اس قصبہ میں دستیاب ہوا ہے،لہذا ارسال بحضور ہے،امید کہ مفصل مطلع فرمایا جائے کہ یہ اشتہار کہاں تك صحیح ہے۔

"پروانہ خداوندی"

بسم اﷲ الرحمن الرحیم،صلی اﷲ علی سیّدنا محمد وعلٰی اٰلہ واصحابہ وسلم ۔یہ وصیت حضرت جناب محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی طرف سے شیخ احمد خادمِ روضۃ النبی علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف ہے کہ جمعہ کی رات کو خواب میں قرآن شریف کی تلاوت فرماتے ہوئے دیکھا اور فرمایا:اے شیخ احمد ! یہ دوسری وصیت تیری طرف ہے علاوہ اس پہلی وصیت کے،وہ یہ ہے کہ تم جملہ مسلمین کو رب العالمین کی طرف سے خبر کردو کہ میں ان کے بابت ان کے کثرتِ گناہ و معاصی کے سخت بیزار ہوں،جس کا سبب یہ ہے کہ ایك جمعہ سے دوسرے جمعہ تك(کلمہ گو)نّوے ہزار اموات ہوئی ہیں جن میں ستّر ہزار اسلام باقی تمام غیر اسلام یعنی کفر پر مرے ہیں۔جس وقت ملائکہ نے یہ بات سُنی تو انہوں نے کہا:یا محمد ! آپ کی امت گناہوں کی طرف بہت مائل ہوگئی ہے کہ انہوں نے اﷲ تعالٰی کی عبادت چھوڑدی ہے پس اﷲ تعالٰی نے ان کی صورتوں کی تبدیلی کاحکم فرمادیا۔پھر حضرت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:اے رب ! ان پرتھوڑا صبرکر اور ان کومہلت دے جب تك یہ خبر میں ان کو پہنچادوں،پس اگروہ تائب نہ ہوئے تو حکم تیرے ہاتھ میں ہے،اور حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ دائمی گناہوں،کبیرہ گناہوں،زنا کاری،کم تولنے،کم میزان رکھنے،سود کھانے،شراب کے پینے کی طرف بہت مائل ہوگئے ہیں،اور فقراء و مساکین کو خیرات نہیں د یتے،اور دنیا کی محبت آخرت کی نسبت زیادہ کرتی ہیں اور نماز کو ترك کر بیٹھے ہیں،اور زکوۃ نہیں دیتے پس اے شیخ احمد! تُو ان کو اس بات کی خبر دے،ان کو کہو کہ قیامت قریب ہے،اور وہ وقت قریب ہے کہ آفتاب مغرب سے طلوع کرے ان شاء اﷲ تعالٰی اور ہم نے اس سے پہلے بھی وصیت پہنچائی تھی لیکن یہ لوگ نافرمانی اور غرور میں زیادہ دلیر ہوگئے۔اوریہ آخر ی وصیت ہے۔شیخ احمد خادمِ حجرہ شریف نے کہا کہ فرمایا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے کہ جو کوئی اس کو پڑھے اور اس کی نقل کرکے ایك شہر سے دوسرے شہر تك پہنچائے وہ جنت میں میرا رفیق ہوگا اور اس کی میں شفاعت کروں گا دن قیامت کے،اور جو اس کو پڑھے اور اس کی نقل نہ کرے وہ قیامت کو میرا دشمن ہوگا۔اور کہا شیخ احمدنے میں اﷲ سبحانہ،و تعالٰی کی تین مرتبہ قسم کھاتا ہوں کہ یہ بالکل سچی بات ہے،اور


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن