30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بسم اﷲ الرحمن الرحیم ط
اُمور عشرین تصدیق طلب از جناب مولانا مولوی احمد علی شاہ صاحب مرزا پوری
(۱)سید احمد خاں علی گڑھ اور اس کے متبعین سب کفار ہیں۔
(۲)رافضی کہ قرآن عظیم کو ناقص کہے یا مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ یا کسی غیر نبی کو انبیاء سابقین علیہم السلام میں سے کسی سے افضل بتائے کافرو مرتد ہے۔
(۳)رافضی تبرائی فقہاء کے نزدیك کافر ہے اور اس کے گمراہ،بدعتی،جہنمی ہونے پر اجماع ہے۔
(۴)جو مولی ٰ علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کو حضرات شیخین رضی اﷲ تعالٰی عنہما پر قربِ الٰہی میں تفضیل دے وہ گمراہ مخالفِ سنت ہے۔
(۵)جنگِ جمل و صفین میں حق بدست حق پرست امیر المومنین علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ تھا۔مگر حضرات صحابہ کرام مخالفین کی خطا خطائے اجتہادی تھی جس کی وجہ سے ان پر طعن سخت حرام،ان کی نسبت کوئی کلمہ اس سے زائد گستاخی کا نکالنا بے شك رفض ہے اور خروج از دائرہ اہلسنت جو کسی صحابی کی شان میں کلمہ طعن و توہین کہے،انہیں بُرا جانے،فاسق مانے،ان میں سے کسی سے بغض رکھے مطلقًا رافضی ہے۔
(۶)صدہا سال سے درجہ اجتہاد مطلق تك کوئی واصل نہیں ہے بے وصول درجہ اجتہاد تقلید فرض،غیر مقلدین گمراہ بددین ہیں۔
(۷)اہلسنت صدہا سال سے چارگروہ میں منحصر ہیں جو ان سے خارج ہے بدعتی ناری ہے۔
(۸)وہابیہ کا معِلّم اوّل ابن عبدالوہاب نجدی اور معلمِ ثانی اسمعیل دہلوی مصنف تقویۃ الایمان دونوں سخت گمراہ بددین تھے۔
(۹)تقویۃ الایمان و صراطِ مستقیم و رسالہ یکروزی و تنویر العینین تصانیف اسمعیل دہلوی صریح ضلالتوں،گمراہیوں اور کلماتِ کفریہ پر مشتمل ہیں۔
(۱۰)مائۃ مسائل مولوی اسحق دہلوی غلط و مردود مسائل و مخالفاتِ اہل سنّت و مخالفات جمہور سے پُر ہیں۔
(۱۱)انبیاء علیہم الصلوۃ والسلام اور اولیاء قدست اسرار ہم سے استمدادو استعانت اور انہیں وقتِ حاجت توسل واستمداد کے لیے ندا کرنا یارسول اﷲ،یا علی،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع