دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

تشریف لائے ہیں،ہم لوگ آپ کی تصنیفات گوناگو سے مستفیض ہوچکے تھے۔اب خوش بیانی،اثر پنہانی وتوجہ قلبی سے فیض یاب ہورہے ہیں،غیر مقلدین و دیگر عقائد باطلہ والے توبہ کرکے وعظ سے اُٹھتے ہیں کوئی وعظ ایسا نہیں ہوتا جس میں آپ ندوہ (یعنی صلہ کلی الحاد)کی برائی بیان نہ کرتے ہوں،یہاں کے لوگ ندوے کے بڑے ثنا خواں تھے اب ایسے متنفر ہوگئے جیسے کسی خبیث(جِن)سے کوئی متنفر ہوتاہے۔ایك مولوی ندوی بھی یہاں آگیا ہے وہ کہتا ہے اگر مولوی احمد علی شاہ صاحب مخالف ہیں تو خود جاہل و بددین ہیں۔چند لوگ اس کے کہنے سے بہك گئے،وہ کہتے ہیں اگر مولوی احمد رضا خان صاحب بریلوی دربارہ مولوی احمد علی شاہ صاحب لکھ دیں تو ہم ان کی باتیں سنیں گے اور اپنے خیالات سے توبہ کریں گے،لہذا عرض خدمت ہے کہ مولوی احمد علی شاہ صاحب آپ کے علم میں جیسے ہوں تحریر فرمایئے،آپ کی یہ تحریر سرکشوں کے لیے بہت مفید ہوگی۔العبد محمد عثمان۔

(سیدامام اہل سنت اعلحضرت رحمۃ اﷲ تعالٰی علیہ تحریر فرماتے ہیں)فقیر کو اس سے پہلے مولانا موصوف سے تعرف تفصیلی نہ تھا اور امر شہادت خصوصًا دربارہ عقائد اہم واعظم،لہذا جواب میں یہ خط ارسال فرمایا۔(مکتوبِ اعلحضرت)

نامہ فقیر(مصنّف علیہ الرحمہ)بنام حافظ(محمد عثمان)صاحب

بملاحظہ کرم فرما حافظ محمد عثمان صاحب زید لطفہم،السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،

لطف نامہ آیا،ممنون یاد آوری فرمایا،مولوی احمد علی شاہ صاحب نے غریب خانہ پر کرم فرمایا تھا،پہلی ملاقات تھی،بعدہ،جلسہ عظیم آباد(پٹنہ بہار)میں نیاز حاصل ہوا۔و ہ اس سے بھی مجمل تھا کہ سوائے سلام و مصافحہ کے کسی مکالمہ کی نوبت نہ آئی۔امرِ شہادت عظیم ہے،میں معاذ اﷲ کوئی سوء ظن نہیں کرتا بلکہ مولانا موصوف کے جن فضائل کو اب اجمالًا وسماعًا(بذریعہ حافظ مذکور)جانتا ہوں تفصیلًا وعیانًا جان لوں۔مولانا کی حق پسندی سے امید ہے کہ فقیر کی اس عرض پر کمال خوش و مسرور،آج کل غیر مقلدین یا ندوے ہی کا فتنہ ہندوستان میں ساری نہیں بلکہ معاذ اﷲ صدہا آفتیں ہیں،فقیر بیس امور حاضر کرتا ہے مولانا موصوف ان پر اپنی تصدیق کافی و وافی جس سے بکشادہ پیشانی تسلیم کامل روشن طور پر ثابت ہو تحریر فرما کر اپنی مہر سے مزین فرما کر فقیر کے پاس روانہ کردیں۔

 فقیر احمد رضا قادری عفی عنہ

از بریلی ۲۷ رمضان المبارك ۱۳۱۸ھ


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن