دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

اس پر مقرر فرمادیجئے اور مجھ سے کوئی اور خدمت اہل سنت لیجئے،فرمایا نہ دوسرا کوئی اسے کرسکتا ہے۔نہ دس آدمی مل کر انجام دے سکتے ہیں۔فقیر نے گزارش کی پھر عذر واضح ہے۔

غرض انجمن اہلِ سنت جو اہم مقاصد چاہے ان میں سے ایك میرے مقدور بھر بالفعل موجود ہے تو اسی کو خدمتِ انجمن تصور فرمائیں،میں جہاں ہوں اور جس حال میں ہوں مذہب اہل سنت کا ادنٰی خدمت گار اور اپنے سنی بھائیوں کا خیر خواہ ہوں۔البتہ وجوہِ مذکورہ بالا سے نہ کہیں آنے جانے کی فرصت نہ طاقت،نہ اپنا کام چھوڑ کر دوسرا کام لینے کی لیاقت۔

"وحسبنا اﷲ و نعم الوکیل،واﷲ یقول الحق و یہدی السبیل "۔

اﷲ تعالٰی ہمیں کافی ہے اور کیا ہی اچھا کارساز ہے۔اﷲ تعالٰی حق فرماتا ہے اور سیدھی راہ کی ہدایت عطا فرماتا ہے۔(ت)

اس نیاز نامہ میں جو امور معروض ہوئے ہیں،جہاں کہیں مشورہ خیر ہو ضرور مطلع فرمائیں۔فقیر کی کیا حاجت ہے۔امیر المومنین عمرفاروق اعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ اپنے زمانہ خلافتِ راشدہ میں فرماتےہیں:

لاخیرفیکم مالم تقولوا ولا خیر فی مالم اسمع [1]۔

وفقنا اﷲ تعالٰی وایاکم وسائراخوانہ لکل خیر وحفظنا وایاکم من کل شر،وصلی اﷲ تعالٰی علی سیدنا و مولانا محمد والہ وصحبہ و ابنہ وحزبہ اجمعین و بارك وسلم امین۔

۲۷ جمادی الاُخرٰی ۱۳۳۰ھ

تم مشورہ خیر نہ دو تو تم میں بھلائی نہیں اور میں اس کو نہ سنوں تو مجھ میں بھلائی نہیں۔

اﷲ تعالٰی ہمیں تمہیں اور ہمارے تمام بھائیوں کو ہر خیر کی توفیق عطا فرمائے اور ہر شر سے محفوظ رکھے۔اﷲ تعالٰی ہمارے آقا و مولٰی محمد مصطفٰی،آپ کی آل،اصحاب،اولاد اور تمام امت پر درود و سلام اور برکت نازل فرمائے۔آمین(ت) 

__________________


 

 



[1]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن