30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جزیلہ ذکر کروں کہ انجمن پسند فرمائے تو یہی بس ہے،ورنہ یادگار رہے گی۔اور حق سبحانہ و تعالٰی جس کے لیے چاہے گا کام دے گی وباﷲ التوفیق۔
یہاں اسے لکھنا چاہا تھا مگر یہ بفضلہ تعالٰی ایك کافی وافی نفیس مستقل رسالہ ہوگیا جس کا نام "نورالفرقان بین جندالالٰہ واحباب الشیطٰن" رکھا گیا۔بعد تبییض ان شاء اﷲ العزیز اگر انجمن مبارك کی خواہش ہوئی جداگانہ مرسل ہوگا۔وﷲ الحمد
(۸ و ۹)کے جوابات اس فہرست سے واضح ہوں گے جسے لکھنے کے لیے فقیر نے ابوالعلاء امجد علی صاحب سے گزارش کردی ہے اور ان شاء اﷲ تعالٰی اسی نیاز نامہ کے ساتھ مرسل ہوگی،وہ امور کہ بعض جوابات سابقہ میں گزرے ضرور ملحوظِ خاطر رہیں۔
(۱۰)"تِلْکَ عَشَرَۃٌ کَامِلَۃٌ ؕ "[1]۔(یہ پورے دس۱۰ ہوئے۔ت) اﷲ عزوجل انجمن کو مبارك ترکرے اور اہل سنت کو اس سے نفع عظیم پہنچائے۔کئی سال سے بحمد ہ تعالٰی فقیر اسے خالص انجمن اہل سنت و جماعت سمجھتا ہے۔اور بفضلہ تعالٰی کوئی امر قابلِ شکایت معلوم نہ ہوا،مگر مولانا اس فقیر حقیر کے ذمہ کاموں کی بے انتہا کثرت ہے،اور اس پر نقاہت و ضعف ِ قوت اور اس پر محض تنہائی ووحدت،ایسے امور ہیں کہ فقیر کو دوسرے کام کی طرف متوجہ ہونے سے مجبورا نہ باز رکھتے ہیں۔خود اپنے مدرسہ میں قدم رکھنے تك کی فرصت نہیں ملتی۔یہ خدمت کہ فقیر سراپا تقصیر سے میرے مولائے اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم محض اپنے کرم سے لے رہے ہیں۔ا ہل سنت و مذہب اہل سنت ہی کی خدمت ہے جو صاحب چاہیں جتنے دن چاہیں فقیر کے یہاں اقامت فرمائیں۔مہینہ دو مہینہ سال دو سال اور فقیر کا جو منٹ خالی دیکھیں یا جس وقت فقیر کو کوئی ذاتی کام کرتے دیکھیں اسی وقت مواخذہ فرمائیں کہ تو اتنی دیر میں دوسرا کام کرسکتا تھا،۔اور جب بحمدہ تعالٰی سارا وقت آپ ہی کے مذہب کی خدمت گاری میں گزرتا ہے تو اب یہ کام اگر فضول یا دوسرا اس سے اہم ہو تو مجھے ہدایت فرمائی جائے،ورنہ فقیر کا عذر قابل قبول ہے۔
مولوی سید دیدار علی صاحب و مولوی ابوالفرح عبدالمحید صاحب نے فقیر سے ایك انجمن قائم کرکے اس کی خدمات انجام دینے کو فرمایا۔فقیر نے گزارش کی کہ جو کام اﷲ عزوجل یہاں سے لے رہا ہے۔ضروری ہے یا نہیں؟ فرمایا:سخت ضروری،فقیر نے عرض کی۔دوسرے کوئی صاحب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع