30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
آپ کے رنگ تحریر سے سمجھا کہ آپ صاف گو ہیں اور امِر حق میں اسی کو پسند فرماتے ہیں اور الحق کو یہی پسند حق ہے:
|
" فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَاَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِکِیۡنَ ﴿۹۴﴾"[1]۔
|
جس کا حکم دیا گیا وہ علی الاعلان فرمادیں اور مشرکین سے اعراض فرمائیں۔ |
بحمدہ سبحٰنہ یہی طریقہ فقیر کا ہے ؎
فاش میگویم وازگفتہ خودرلشادم بندہ عشقم وازہر دو جہاں آزادم
(میں کھلی بات کرتا ہوں اور اپنے کیے ہوئے پر میرا دل خوش ہے،میں عشق کا غلام ہوں اور دونوںجہاں سے آزاد ہوں۔ت)
اب یہاں پانچ صورتیں ہیں۔
(۱)اقوالِ ضلال کے قائلین اور حاشیہ پر نامِ قائل و کتاب۔
(ب)صرف نام کتب
(ج)متن میں صرف اقوال اور حاشیہ پر نام قائل و کتاب۔(د)حاشیہ پر صرف نام کتاب
(ہ)مجرداقوال بے اشعار نام قائل و کتاب۔
حاش ﷲ ! طریقہ خامسہ میں کفایت نہیں۔میں نے اپنی آنکھوں سے متعدد بار متعدد شہروں میں وہ دیکھے ہیں کہ ان عبارات کی نسبت ان سے سوال ہوا،صاف صاف حکم کفر وضلال لکھ دیا۔جب کہا گیا کہ یہ قول فلاں شخص یا فلاں کتاب کا ہے۔فورًا پلٹ گئے کہ ان کو تو ہر گز نہ کہوں گا۔
مولانا ! آج کل تو یہ حالتِ ایمان رہ گئی ہے،اﷲ و رسول کو گالی دینا ضرور کفر ہے مگر زید گالی دے تو معاف ہے۔
"انّاﷲ وانّا الیہ راجعون " بہرحال میں یہاں طریقِ اوسط اختیار کرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ مبارك انجمن کون سا پسند فرماتی ہے۔وحسبنا اﷲ ونعم الوکیل اور اﷲ تعالٰی ہمیں کافی ہے اور کیا ہی اچھا کارساز ہے۔ت)
میں نے قصد کیا تھا کہ امورِ عشرین سے وہ باتیں کہ مسودہ میں آگئی ہیں ساقط اور بعض جدید اضافہ کروں۔اب یہ مناسب سمجھتا ہوں کہ وہ تمام پہلے سے نفیس تر پیرایہ میں مع زیاداتِ کثیرہ جلیلہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع