30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سایہ اش دُور باد ازما دور
(اس کا سایہ ہم سے دُور ہے۔ت)
مگر یہ ہزار افسوس یہ گزارش کہ یہ غرض اس مسودہ سے ہر گز حاصل نہیں ہوسکتی جب تك وہ ضلالتیں کہ آج کل مدعیانِ اسلام بلکہ مدعیانِ سنیت میں پھیلی ہوئی ہیں۔تصریحًا ان کا ذکر اور ان سے تبریہ نہ ہو۔
مولانا ! مجھے تجربہ ہوا ہے،ایك دو نہیں صدہا ایسے ابلِیس آدم روملیں گے کہ ان مسائل پر دستخط کردیں گے اور وہ نہ صرف سنیت بلکہ اسلام کے کٹر دشمن اور آپ کے جرگہ حق میں شامل ہو کر آپ کے مذہب کے بیخ کن ہوں گے۔اسی لیے تو ائمہ کرام نے ایسوں کے اسلام کو کلمہ شہادت ہر گز کافی نہ جانا،جب تك اپنے مسلك خبیثہ سے صراحۃً براء ت نہ کریں۔جامع الفصولین و وجیز کردری و بحرالرائق و درمختار وغیرہا میں ہے:
|
ولواتی بہما(ای بالشہادتین)علٰی وجہ العادۃ لم ینفعہ ما لم یتبرأ [1]۔ |
عادۃً کلمہ شہادت کا پڑھنا گمراہ کو مفید نہیں جب تك وہ اپنی ضلالتوں سے براء ت نہ کرے۔ |
چند سال ہوئے ایك مولی صاحب،شاہ صاحب،واعظ صاحب نے فقیر سے اپنی سنیت کی سند تحریر مانگی،فقیر نے انہیں لکھا۔ حضرت ! تصریح نفی فتن دائرہ چاہیے۔
|
" الٓـمّٓ ۚ﴿۱﴾ اَحَسِبَ النَّاسُ اَنۡ یُّتْرَکُوۡۤا اَنۡ یَّقُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا وَہُمْ لَا یُفْتَنُوۡنَ ﴿۲﴾ "[2]۔ |
کیا لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اٰمنا کہنے سے چھٹی مل جائے گی اور وہ آزمائے نہ جائیں گے۔ |
پھر امور عشرین لکھ کر بھیجے،انہوں نے بے تکلف دستخط فرمادیئے،فقیر نے سندِ سنیت انہیں بھیج دی۔وہ امور بعض اضافات جدیدہ(کہ ان برسوں میں ان کی حاجت ہوئی کہ فتن روزانہ متجدد ہیں۔)عرض کروں انہیں غور فرمائیں۔انجمن اگر ان کی اشاعت پسند فرمائے اور ان پر بلادغدغہ تصدیق کو معیارِ سنیت ٹھہرائے تو ان شاء اﷲ العزیز یہی کافی و وافی ہے،زیادہ کی ضرورت نہیں،اور یہ نہ ہوں تو شرح عقائد ومقاصد و مواقف کے ترجمے چھاپ کر اس پر دستخط لیجئے ہر گز کفایت نہیں۔مولانا ! بحمداﷲ میں نے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع