30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
املاکند)کی مصداق ہوتیں۔اس کے لیے وقت نہ ملتا تھا ایك ضرور شدیدہ سے پیلی بھیت جانا ہوا۔حضرت مولانا محدث سورتی دامت برکاتہم نے اس کا ذکر فرمایا۔فقیر نے عرض کی وقتِ فرصت سن لوں گا۔نصف شب کے قریب وہاں کی ضروریات اور احباب کی ملاقات سے فارغ ہو اس وقت وہ مسودہ فقیر کو سُنایا گیا،جا بجا تبدیلات و نقص و زیادات و محو واثبات عرض کرتا گیا اور حصرت ممدوح تحریر فرماتے گئے۔۱۸ صفحہ تك اس وقت ہوا پھر صبح بعدِ فراغ وظائف،جب کہ ریل کا وقت قریب تھا۔بقیہ بعجلتِ تام تمام کیا۔مولوی ابوالعلاء امجد علی صاحب سلمہ بھی ہمراہ تھے ان سے گزارش کی کہ آپ کے پاس بھی ایك مسودہ آیا ہوا ہے یہی ترمیمات آپ بھی لکھ بھیجنا،اور اتفاق رائے فقیر سے بھی انجمن مبارك کو اطلاع دیں۔مگر بریلی آکر مولوی صاحبِ کو کثرت کار میں یاد نہ رہا۔یوں وہ اصلاحاتِ فقیر کی طرف سے پہنچیں بھی اور نہیں بھی۔
اب اوّلًا اس مسودہ ثانیہ میں بعض تو اغلاطِ کاتب ہیں انہیں فقیر نے بنادیا ہے۔ان میں بعض بہت ضروری اللحاظ ہیں۔
ثانیًا بعض نئی ترمیمات اور خیال میں آئی ہیں،خواہ عبارت سابقہ پر،یا اب جو مسودہ ثانیہ میں خود انجمن نے محو واثبات کیا اس پر۔
ثالثًا اصلاحاتِ سابقہ میں سے اکثر تو قبول فرمائی گئیں مگر بعض وہ بھی ہیں کہ اس مسودہ ثانیہ میں بھی متروك ہوئیں یا نظر سے رہ گئیں خصوصًا ان میں بعض کا نہ پانا زیادہ مشوش خیال ہوسکتا ہے کہ بحال عمرالاقل رعایت و مداہنت کا سخت پہلو نکلتا ہے۔ہاں سہوًا ترك ہوا تو "رفع عن امتی الخطاء والنیسان"[1]۔(میری امت سے خطاء و نسیان کو معاف کردیا گیا ہے۔ت) ارشادِ والا ہے۔
رابعًا ان سب کے بعد بھی بحکم "المستشار مؤتمن"[2]۔(جس سے مشورہ لیا جائے وہ امین ہوتا ہے۔ت)
مجھے کچھ عرض کرنا ہے۔یہ سب مقاصد اجمالًا یہاں گوش گزار کروں۔ (اگلا صفحہ ملاحظہ ہو)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع