30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ان کی قوت کا سامنا کرسکتا ہے۔
سادسًا حمایت(مذہب)وہ رَدِّ بد مذہباں میں مفید کتب و رسائل مصنفوں کو نذرانے دے کر تصنیف کرائے جائیں۔
سابعًا تصنیف شدہ اور نو تصنیف رسائل عمدہ اور خوش خط چھاپ کر ملك میں مفت شائع کیے جائیں۔
ثامنًا شہروں شہروں آپ کےسفیرنگران رہیں جہاں جس قسم کے واعظ یا مناظر یا تصنیف کی حاجت ہو آپ کو اطلاع دیں۔آپ سر کوبی اعداء کے لیے اپنی فوجیں میگزین رسالے بھیجتے رہیں۔
تاسعًا جو ہم میں قابل کار،موجود اور اپنی معاش میں مشغول ہیں وظائف مقرر کرکے فارغ البال بنائے جائیں اور جس کام میں انہیں مہارت ہو لگائے جوئیں۔
عاشرًا آپ کے مذہبی اخبار شائع ہوں اور وقتًا فوقتًا ہر قسم کے حمایت مذہب ممیں مضامین تمام ملك میں بقمیت و بلا قیمت روزانہ یا کم از کم ہفتہ وار پہچاتے رہیں۔
میرے خیال میں تو یہ تدابیر ہیں،آپ اور جو کچھ بہتر سمجھیں افادہ فرمائیں،بلکہ مولانا ! رپیہ ہونے کی صورت میں اپنی قوت پھیلانے کے علاوہ گمراہوں کی طاقتیں توڑنا بھی اِن شاء اﷲ العزیز آسان ہوگا۔میں دیکھ رہا ہوں کہ گمراہیوں کے بہت سے افراد صرف تنخواہوں کے لالچ سے زہر اگلتے پھرتے ہیں۔ان میں جسے دس کی جگہ بارہ دیجئے اب آپ کی سی کہے گا،یا کم از کم بہ لقمہ درختہ بہ تو ہوگا۔
دیکھئے حدیث کا ارشاد کیسا صادق ہے کہ:" آخر زمانہ میں دین کا کام بھی درہم و دینار سے چلے گا[1]۔
اور کیوں نہ صادق ہو کہ صادق و مصدوق صلے اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا کلام ہے،عالم ما کان و مایکون صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی خبرہے۔
(۷)مسودہ عقائد حنفیہ کہ یہاں بنظر استصواب آیا تھا بعد بعض ترمیمات ضرور یہ گیا بھی،اور انجمن کو پہنچا بھی۔اور انجمن نے اس میں اکثر ترمیمات کو قبول فرمایا بھی،اس پر گواہ خود یہ مسودہ تازہ ہے کہ جناب نے اب ارسال فرمایا ہے،یہ اکثر انہیں ترمیمات پر مشتمل ہے جو فقیر نے ایك نہایت سرسری نگاہ میں عرض کی تھیں،مگر جناب کا یہ فرمانا بھی کہ ترمیم یا تصدیق درکنار تو نے رسید بھی نہ بھیجی بجائے خود ہے۔واقعی فقیر ترمیم کرکے بھیج چکا اور واقعی ترمیم کرکے فقیر نے نہ بھیجا۔اس معمہ کا حل یہ ہے کہ فقیر بے حد عدیم الفرصت ہے خاطر خواہ ترمیمیں(مگر دفترے دیگر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع