30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بٹھا دیا ہے،جسے میرے احباب نے نازك مزاجی بلکہ بعض حضرات نے غرور و تکبر پر حمل کیا۔اور اﷲ اپنے بندہ کی نیت جانتا ہے،بالجملہ اہل سنت سے امور ثلٰثہ مفقود ہیں پھر فرمائیں صورت کیا ہو۔
دفع گمراہانِ میں جو کچھ اس حقیر ہیچ میرز سے بن پڑتا ہے بحمداﷲ تعالٰی ۱۴ برس کی عمر سے اس میں مشغول ہے۔اور میرے رب کریم کے وجہِ کریم کو حمد کہ اس نے میری بساط،میرے حوصلے،میرے کاموں سے ہزاروں درجہ زائد اس سے نفع بخشا۔باقی جو آپ چاہتے ہیں اسی قوت متفقہ پر موقوف ہے جس کا حال اوپر گزارش ہوا۔بڑی کمی امراء کی بے توجہی اور روپے کی ناداری ہے،حدیث کا ارشاد صادق آیا کہ:" وہ زمانہ آنے والا ہے کہ دین کا کام بھی بے روپیہ کے نہ چلے گا [1]۔
کوئی باقاعدہ عالی شان مدرسہ تو آپ کے ہاتھ میں نہیں،کوئی اخبار پرچہ آپ کے یہاں نہیں،مدرسین،واعظین،مناظرین،مصنفین کی کثرت بقدرِ حاجت آپ کے پاس نہیں۔جو کچھ کرسکتے ہیں فارغ البال نہیں۔جو فارغ البال ہیں وہ اہل نہیں۔بعض نے خونِ جگر کھا کر تصانیف کیں تو چھپیں کہاں سے۔کسی طرح سے کچھ چھپا لو کی اشاعت کیونکر ہو۔دیوان نہیں،ناول نہیں کہ ہمارے بھائی دو آنے کی چیز کا ایك روپیہ دے کر شوق سے خریدیں،یہاں تو سر چپیٹنا ہے روپیہ وافر ہو تو ممکن کہ یہ سب شکایت رفع ہوں۔
اول عظیم الشان مدارس کھولے جائیں باقاعدہ تعلمیں ہوں۔
ثانیًا طلبہ کو وظائف ملیں کہ خواہی نخواہی گروید ہ ہوں۔
ثالثًا مدرسوں کی بیش قرار تنخواہیں ان کی کارروائیوں پر دی جائیں کہ لالچ سے جان توڑ کر کوشش کریں۔
رابعًا طبائع طلبہ کی جانچ ہو جو جس کام کے زیادہ مناسب دیکھا جائے معقول وظیفہ دے کر اس میں لگایا جائے۔یوں ان میں کچھ مدرسین بنائے جائیں،کچھ واعظین کچھ مصنفین،کچھ مناظرین،پھر تصنیف و مناظرہ میں بھی توزیع ہو،کوئی کسی فن پر کوئی کسی پر۔
خامسًا ان میں جو تیار ہوتے جائیں تنخواہیں دے کر ملك میں پھیلائے جائیں کہ تحریرًا وتقریرًا وعظا و مناظرۃً اشاعت دین و مذہب کریں۔
مولانا ! اس گئی گزری حالت میں تو کوئی بفضلہ تعالٰی آپ کے سامنے آ نہیں سکتا۔دور سے غُل مچاتے اور وقت پر دم دباتے ہیں۔جب آپ کے اہل علم یوں مل میں پھیلیں اس وقت کون
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع