دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

ہمارے فلاں استاد کو بُرا لگے گا،بہت کو یہ خیال کہ مفت میں اوکھلی میں سردے کر موسل کون کھائے،بدمذہب دشمن ہوجائیں گے،دانتوں پر رکھ لیں گے۔گالیاں،پھبتیاں اخباروں اشتہاروں میں چھاپیں گے،طرح طرح کے بہتان،افتراء اچھالیں گے۔اچھی بچھی جان کو کون جنجال میں ڈالے۔بعض کو یہ کد کہ حمایتِ مذہب کی توصلح کھلی نہ رہے گی۔ہر دل عزیزی جا کر پلاؤ،قورمے،نذرانہ میں فرق آئے گا۔یا کم از کم آؤ بھگت تو عام نہ رہے گی۔

اتفاقِ علماء کا یہ حال کہ حسد کا بازار گرم،ایك کا نام جھوٹوں بھی مشہور ہوا تو بہترے سچے اس کے مخالف ہوگئے اس کی توہین تشنیع میں گمراہوں کے ہم زبان بنے کہ " ہیں" لوگ اسے پوچھتے ہیں اور ہمیں نہیں پوچھتے۔اب فرمائیں کہ وہ قوم کواپنے میں کسی ذی فضل کو نہ دیکھ سکے،اپنے ناقصوں کو کامل قاصروں کو ذی فضل بنانے کی کیا کوشش کرے گی۔حاشا یہ کلیہ نہیں مگر للاکثر حکم الکل(اکثر کا حکم وہی ہوتا ہے جو کل کا ہوتا ہے۔ت)

الحمدﷲ یہاں متکلم عموم کلام سے ضرور خارج ہے۔ولوجہ ربی الحمد ابدا(میرے پروردگار کی ذات کے لیے ہمیشہ حمد ہے۔ت) فقیر میں لاکھوں عیب ہیں مگر میرے رب نے مجھے حسد سے بالکل پاك رکھا ہے،اپنے سے جسے زیادہ پایا اگر دنیا کے مال و منال میں زیادہ ہے قلب نے اندر سے اسے حقیر جانا،پھر حسد کیا حقارت پر؟

اور اگر دینی شرف و افضال میں زیادہ ہے اس کی دست بوسی و قدم بوسی کو اپنا فخر جانا،پھر حسد کیا اپنے معظمِ بابرکت پر ؟ اپنے میں جسے حمایتِ دین پر دیکھ ااس کے نشر فضائل اور خلق کو اس کی طرف مائل کرنے میں تحریرًا و تقریرًا ساعی رہا۔اس کے لیے عمدہ القاب وضع کرکے شائع کیے جس پر میری کتاب " المعتمدالمستند" وغیرہ شاہد ہیں،حسد شہرت طلبی سے پیدا ہوتا ہے اور میرے رب کریم کے وجہِ کریمہ کے لیے حمد ہے کہ میں نے کبھی اس کے لیے خواہش نہ کی بلکہ ہمیشہ اس سے نفور اور گوشہ نشینی کا دلدادہ رہا۔جلسوں انجمنوں کے دوروں سے دور رہنا انہیں دو وجہ پر تھا۔اول حُبِّ خمول دوم   ؎

زمانہ می نخروعیب و غیر از نیم نیست             جا برم خر خود را بایں کساد متاع [1]

(زمانہ عیب دار کو خریدتا نہیں اور میرے پاس اس کے علاوہ نہیں ہے۔اس کھوٹے سامان کے ساتھ اپنے گدھے کو کہاں لے کر جاؤں۔ت)

اور اب تو سالہا سال سے شدت ہجوم کا روانعدامِ کلی فرصت و غلبہ ضعف نقاہت نے بالکل ہی


 

 



[1]

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن