30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہدیہ حاضر کرنے سے اس انجمن کو بھی انکار نہیں ہوسکتا۔
(۵)خالص اہل سنت کی ایك قوت اجتماعی کی ضرور ضرورت ہے،مگر اس کے لیے تین چیزوں کی سخت حاجت ہے۔
(۱)علماء کا اتفاق(۲)تحمل ساق قدر بالطاق۔(۳)امراء کا اتفاق لوجہ الخلاق۔
یہاں یہ سب باتیں مفقود ہیں،فانّا ﷲ وانّا الیہ راجعون،ہمارے اغنیاء نام چاہتے ہیں،معصیت بلکہ صریح ضلالت میں ہزاروں اڑادیں،خزانوں کے منہ کھول دیں،یونیورسٹی کے لیے کتنی جلد تیس لاکھ جمع ہوگیا۔مدرسہ دیوبند کو ایك عورت نے پچاس ہزار دے دیا،مگر کسی سُنی مدرسہ کو بھی یہ دن نصیب ہوا؟ اوّل تو تائیدِ دین و مذہب جن کا نام لیے گھبرائیں گے،میاں ! یہ ان مولویوں کے جھگڑے ہیں اور شرما شرمی خفیف و ذلیل چندہ بھی مقرر کیا تو۔
|
" لَّا یُؤَدِّہٖۤ اِلَیۡکَ اِلَّا مَا دُمْتَ عَلَیۡہِ قَآئِمًاؕ "[1]۔ |
وہ تجھے پھیر کر نہ دے گا مگر جب تك سر پر سوار ہو۔(ت) |
بلکہ تقاضا کیجئے تو بگڑیں اور ڈھیل دیجئے تو سورہیں،ادھر ہمارے کارکنوں کو وہ چال وہ جال معلوم نہیں جس سے وہابیہ خذلھم اﷲ تعالٰی۔(اﷲ تعالٰی ان کو رسوا کرے،ت)بندگانِ خدا کو چھل کر نہ صرف اپنے ہم مذہبوں بلکہ اپنے ہم مشربوں سے روپیہ اینٹھتے ہیں،اس کے لیے ریا و نفاق ومکر و خداع و بے حیائی و بے عزتی لازم ہے،وہ نہ آپ میں ہے نہ آپ کی شریعت اس کی اجازت دے،پھر کہیے کام کیوں کر چلے۔ابھی ایك نمبری وہابی ایك با اثر صوفی کے یہاںچند لینے گیا انہوں نے فرمایا سنا ہے تم احمد رضا کے مخالف ہو،کہا حاشا میں تو اسی درکا کتّا ہوں،کتا بن کر پانچ سو لے آیا۔
علماء کی یہ حالت ہے کہ رئیسوں سے بڑھ کر آرام طلب ہیں،حمایتِ مذہب کے نام سے گھبراتے ہیں،جو بندہ خدا اپنی جان اس پر وقف کرے اسے احمق بلکہ مفسد سمجھتے ہیں۔مداہنت ان کے دلوں میں پیری ہوئی ہے۔ایامِ ندوہ میں ہندوستان بھر کا تجربہ ہوا۔عباراتِ ندوہ سُن کر ضلالت ضلالت کی رَٹ لگادیں۔اور جب کہئے حضرت لکھ دیجئے،بھائی لکھواؤ نہیں،ہمارے فلاں دوست برا مانیں گے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع