دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 29 | فتاوی رضویہ جلد ۲۹

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۹

باطل کا اعدام و افناء چاہیے نہ کہ تحفظ وا بقاء بدمذہبوں گمراہوں سے جو اباطیل خارج از مسائل مذہب واقع ہوں ان کی اشاعت مصلحتِ شرعی ہے کہ مسلمانوں کا ان پر سے اعتبار اٹھے۔ان کی ضلالات میں بھی اتباع نہ کریں۔حدیث شریف میں ہے:

اترغبون عن ذکر الفاجر متی یعرفہ الناس اذکروا للفاجر بما فیہ یحذرہ الناس [1]۔

کیا فاجر کی برائیاں بیان کرنے سے پرہیز کرتے ہو،لوگ اسے کب پہچانیں گیں،فاجر میں جو برائیوں ہیں بیان کرو کہ لوگ اس سے حذر کریں۔

اور اہلسنت سے بتقدیرِ الٰہی جو ایسی لغزش ِ فاحش واقع ہو اس کا اخفاء واجب ہے کہ معاذ اﷲ لوگ ان سے بداعتقاد ہوں گے تو جو نفع ان کی تقریر اور تحریر سے اسلام و سنت کو پہنچتا تھا اس میں خلل واقع ہوگا۔اس کی اشاعت اشاعت ِ فاحشہ ہے۔اور اشاعتِ فاحشہ بنصِ قرآن عظیم حرام،قال اﷲ تعالٰی:

" اِنَّ الَّذِیۡنَ یُحِبُّوۡنَ اَنۡ تَشِیۡعَ الْفٰحِشَۃُ فِی الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ۙ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ ؕ

"[2]۔

جو لوگ یہ پسند کرتے ہیں کہ مومنوں میں فاحشہ کی اشاعت ہو ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناك عذاب ہے۔

خصوصًا جب کہ وہ بندگانِ خدا حق کی طرف بے کسی عذرو تامل کے رجوع فرماچکے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من عیراخاہ بذنب لم یمت حتی یعملہ [3]۔

 

قال ابن المنیع وغیرہ المرادذنب تاب عنہ،قلت وقد جاء کذا مقید فی الروایۃ کما فی الشرعۃ[4] ثم فی الحدیقۃ الندیۃ۔

جس نے اپنے بھائی کو کسی گناہ کی وجہ سے عار دلایا وہ مرنے سے قبل اسی گناہ میں ضرور مبتلا ہوگا۔

ابن منیع وغیرہ کہتے ہیں کہ گناہ سے مراد وہ ہے کہ اس سے توبہ کرلی گئی ہو۔میں کہتا ہوں شرعہ اور حدیقہ میں روایت میں توبہ کی قید لگی ہوئی ہے۔ت)

 


 

 



[1] نوادرالاصول الاصل فی ذکرالفاجر بما فیہ للتحذیرمنہ دارصادر بیروت ص ۲۱۳

[2] القرآن الکریم ۲۴ /۱۹

[3] جامع الترمذی ابواب صفۃ القیمٰۃ باب منہ امین کمپنی دہلی ۲ /۷۳

[4] شرح شرعۃ الاسلام فصل فی سنن الکلام وآدابہ مکتبہ الاسلامیہ کوئٹہ ص ۳۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن